PDA

View Full Version : بینگن یا آلو کے پکوڑے


ROSE
05-04-2011, 10:59 AM
بینگن یا آلو کے پکوڑے



http://i51.tinypic.com/142gf4o.jpg




اشیاء:۔
بینگن یا آلو ایک پاؤ
بیسن ایک پاؤ
لہسن چھ جوئے
ادرک چوتھائی چھٹانک
سبز مرچ چار عدد
نمک، سرخ مرچ حسب ذائقہ
زیرہ سفید ایک چائے کا چمچہ
بیکنگ پاؤڈر یا میٹھا سوڈا ایک چٹکی
تیل یا گھی تلنے کے لیے


ترکیب:۔سب چیزیں ملا کر باریک پیس لیں اور بیسن کو چھان کر صاف برتن میں ڈال دیں اور سب پسا ہوا مصالحہ اس میں ملا کر پانی میں گھول دیں ایک چٹکی سوڈا ملا کر ایک گھنٹہ پڑا رہنے دیں۔ بینگن یا آلو جو بھی ہو، بڑے سائز کا ہو، اس کو کاٹ کر چھلکے سمیت اس کو پتلے پتلے سلائس کی طرح کاٹ لیں اور تیار شدہ بیسن میں بھگو بھگو کر مل لیں۔ ہلکی آنچ پر سرخ ہونے پر نکال لیں اور کھانے کے لیے پیش کریں۔
__________________

SHAYAN
05-04-2011, 03:28 PM
Nice
T 4 S

*NRB*
03-07-2012, 09:31 PM
nice recipe

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.