PDA

View Full Version : تیرے نخرے اٹھاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہ


ROSE
04-30-2011, 04:48 PM
تیرے نخرے اٹھاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
جو پھر بھی ڈانٹ کھاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

تمہارا مال کھانے کی سہولت چِھن گئی جب سے
کما کہ اب جو لاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

تمہارے عشق میں شوگر ملی ہے مجھ کو بدلے میں
کریلے اب جو کھاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

ہے کھارا اس قدر پانی تمہارے گھر کے نلکے کا
میں پینے جب بھی آتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

گئی ہے جب سے وہ میکے عجب ہی حال ہے اپنا
میں کھانا خود پکاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

ازل سے مجھ کو لاحق ہے یہ مرض لادوا یارو
کہ آنسو جب بہاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

تیری اماں کے ڈر سے میں، تجھے شاپنگ کراتا ہوں
مگر جب بل چُکاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

مجھے ماموں پکارے ہے، میری معشوق کا بیٹا
اُسے گودی اٹھاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

یہ دل کا درد ہے شاید، جو آ پہنچا ہے گھٹنوں میں
قدم اک بھی اٹھاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

ہے وہ دوست لیکن، نہاتا بس ہے عیدوں پر
جو ملنے اس کو جاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

طریقے نت نئے مجھ پر، وہ ظالم آزماتے ہیں
میں تھانے جب بھی جاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

SHAYAN
05-07-2011, 05:41 AM
Nice
T 4 S

ROSE
05-07-2011, 01:10 PM
thanks

~ Sanam Khan ~
06-08-2011, 05:49 PM
NiCe One
Fnkx fO Sharin !!

life
06-08-2011, 06:21 PM
nice............

Abewsha
08-05-2011, 04:47 AM
nice...

ROSE
08-10-2011, 05:20 PM
thanks

CaReLeSs
08-12-2011, 02:28 PM
Nice...

ROSE
08-12-2011, 06:29 PM
Thanks

Owi
09-10-2011, 12:56 AM
Lolzzz
Thankx For Shairing

ROSE
09-10-2011, 05:27 PM
Thanks

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.