Log in

View Full Version : *~* Semi Final between India And PAk ..Hot News *~*


Opal
03-29-2011, 10:38 AM
http://img11.imageshack.us/img11/8978/indvspak.png (http://img11.imageshack.us/i/indvspak.png/)

پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے لیے چندی گڑھ اور موہالی میں زبردست حفاطتی انتظامات کیےگئے ہیں اور اطلاعات کے
مطابق شاہد آفریدی اور ان کی ٹیم کی حفاظت پر تقریباً ایک ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیےگئے ہیں۔

http://img831.imageshack.us/img831/8941/naj4.jpg (http://img831.imageshack.us/i/naj4.jpg/)

بھارت اور پاکستان کے درمیان تیس مارچ کو موہالی میں ہونے والے سیمی فائنل کے لیے پاکستانی ٹیم کے ڈھاکہ سے چندی گڑھ پہنچنے سے پہلے ہی ٹیم کے ہوٹل میں پولیس اور کمانڈوز تعینات کر دیےگئے تھے اور سٹیڈیم کی بھی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔
چندی گڑھ کی پولیس نے مہمان ٹیم کو احتیاطی اقدامات کی ایک فہرست دی ہے اور ٹیم سے کہا گیا ہےکہ وہ کسی بھی حالت میں سکیورٹی کے بغیر کہیں نہ جائیں۔ایک مقامی پولیس افسر نے بتایا ہے کہ انہوں نے مختلف مقامات پر جیمرز لگائے ہیں۔

http://img96.imageshack.us/img96/2452/naj5.jpg (http://img96.imageshack.us/i/naj5.jpg/)

ٹیم کے ہوٹل سے موہالی گراؤنڈ تقریباً دس کلومیٹر دور ہے اور پاکستانی ٹیم کے پریکٹس اور میچ کے دن کے
راستوں کو بھی رازمیں رکھا جا رہا ہے۔

http://img821.imageshack.us/img821/3121/shahidafridi.jpg (http://img821.imageshack.us/i/shahidafridi.jpg/)



نومبر 2008 میں ممبئی حملے کے بعد پاکستان کی کرکٹ ٹیم پہلی بار بھارت میں کھیل رہی ہوگی۔
مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں بھارتی ٹیم بھی سنیچر کو چندی گڑھ پہنچ رہی ہے اور میچ سے قبل چندی گڑھ اور موہالی کے سبھی ہوٹل بک ہو چکے ہیں۔
سیمی فائنل میچ دیکھنے کے لیے وزیراعظم منموہن سنگھ بھی سٹیڈیم میں موجود ہونگے۔ انہوں نے پاکستان کے صدر اور وزیراعظم کو میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستانی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کی اہلیہ میچ دیکھنے کے لیے بدھ کو موہالی آئیں گے۔

http://img189.imageshack.us/img189/151/naj3.jpg (http://img189.imageshack.us/i/naj3.jpg/)


موہالی سٹیڈیم میں 28 ہزار شائقین کی جگہ ہے اور سبھی ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں اور اب بلیک مارکیٹ میں یہ دس گنا قیمت پر مل رہے ہیں۔


http://img862.imageshack.us/img862/3977/cr9m.jpg (http://img862.imageshack.us/i/cr9m.jpg/)


http://dl9.glitter-graphics.net/pub/2860/2860679f7opfufn8f.gif (http://www.glitter-graphics.com)

AFghani_Laila
03-29-2011, 01:56 PM
WOWwwwwwwwww Bohut Acha Intijaam Kiy aHai UAr Hona CHhaye BAs INSHAALLAH Pakistan Jete Take IS Sab MEhnat Ka Koi Nateeja TU Hoo
INSHAALLAH Ya RAb

◆ • Aţίғ άş£άм • ◆
03-30-2011, 01:49 AM
INSHALLAH ALLAH AAp sab ki duwao ko pora karey :).

but mujhay samjh nhi aatey india may bhi tou musalman hay aun ki duwao ka kya ??......

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.