ROSE
03-08-2011, 04:22 PM
صحرا میں کھل اٹھے ہیں پھول ہر کہیں
خوشبو بکھر رہی ہے ہر سو یہیں کہیں
صحرا کی سرکشی کو سکون آگیا
کہسار و شجر کی بھی خم ہوئی جبیں
بحر پر سکوں ہوا موجیں ٹھہر گئیں
یکلخت جگمگا اٹھے یہ آسماں زمیں
تاریکیوں نے شرم سےمنہ پھیر لیا ہے
رحمت کی کرنیں عرش بریں سے برس گئیں
عالم میں رنگ و نور ہیں پہرہ دیے ہوئے
آمد سے مصطفٰی کی دنیا ہوئی حسیں
ہر سمت رنگ ونور کی برسات ہو گئی
آمد سے مصطفٰی کی دنیا ہوئی حسیں
حیوان و بشر سب کے مہربان آگئے
مداح ہوئے جن کے یہ آسماں زمیں
موقعہ ہے عظمٰی ہم بھی دعا آج مانگ لیں
مولا کرے دیار نبی کا ہمیں مکیں
کہتے رہیں ہم چوم کے جالی کو بار ہا
خاتم الانبیا رحمت عالمیں سید المرسلیں
خوشبو بکھر رہی ہے ہر سو یہیں کہیں
صحرا کی سرکشی کو سکون آگیا
کہسار و شجر کی بھی خم ہوئی جبیں
بحر پر سکوں ہوا موجیں ٹھہر گئیں
یکلخت جگمگا اٹھے یہ آسماں زمیں
تاریکیوں نے شرم سےمنہ پھیر لیا ہے
رحمت کی کرنیں عرش بریں سے برس گئیں
عالم میں رنگ و نور ہیں پہرہ دیے ہوئے
آمد سے مصطفٰی کی دنیا ہوئی حسیں
ہر سمت رنگ ونور کی برسات ہو گئی
آمد سے مصطفٰی کی دنیا ہوئی حسیں
حیوان و بشر سب کے مہربان آگئے
مداح ہوئے جن کے یہ آسماں زمیں
موقعہ ہے عظمٰی ہم بھی دعا آج مانگ لیں
مولا کرے دیار نبی کا ہمیں مکیں
کہتے رہیں ہم چوم کے جالی کو بار ہا
خاتم الانبیا رحمت عالمیں سید المرسلیں