life
12-23-2008, 05:25 PM
مرے لفظوں کے سب جادو تمہارے
صدا کے ٹوٹتے گھنگرو تمہارے
سنا ہے دھوپ جب ڈستی تھی مجھ کو
بہت کھلتے رہے گیسو تمہارے
کماں در دست آ جاو کسی دن
مرے صحرا کے سب آنسو تمہارے
تمہارے لب پہ میرے قہقہے ہیں
مری آنکھوں میں سب آنسو تمہارے
مری راتوں کے دامن میں بھرے ہیں
ستاروں کی طرح جگنبو تمہارے
ہوا سے بولنا لیکن سنبھل کر
چرا لے گی سخن خوشبو تمہارے
مرے مشکیزے کا تسمہ نہ کھولو
مری آنکھیں مرے بازو تمہارے
بہت روکا تھا محسن سے نہ ملنا
بہت چرچے ہیں اب ہر سو تمہارے
صدا کے ٹوٹتے گھنگرو تمہارے
سنا ہے دھوپ جب ڈستی تھی مجھ کو
بہت کھلتے رہے گیسو تمہارے
کماں در دست آ جاو کسی دن
مرے صحرا کے سب آنسو تمہارے
تمہارے لب پہ میرے قہقہے ہیں
مری آنکھوں میں سب آنسو تمہارے
مری راتوں کے دامن میں بھرے ہیں
ستاروں کی طرح جگنبو تمہارے
ہوا سے بولنا لیکن سنبھل کر
چرا لے گی سخن خوشبو تمہارے
مرے مشکیزے کا تسمہ نہ کھولو
مری آنکھیں مرے بازو تمہارے
بہت روکا تھا محسن سے نہ ملنا
بہت چرچے ہیں اب ہر سو تمہارے