PDA

View Full Version : جھ سے اب اور محّبت نہیں کی جاسکتی


ROSE
02-25-2011, 11:28 AM
--------------------------------------------------------------------------------

تجھ سے اب اور محّبت نہیں کی جاسکتی
خُود کو اِتنی بھی اذیت نہیں دی جاسکتی

جانتے ہیں کہ یقین ٹُوٹ رہا ہے دل پر
پھر بھی اب ترک یہ وحشت نہیں کی جاسکتی

حبس کا شہر ہے اور اِس میں کسی بھی صُورت
سانس لینے کی سُہولت نہیں دی جاسکتی

روشنی کیلئے دروازہ کُھلا رکھنا ہے
شب سے اب کوئی اجازت نہیں لی جاسکتی

عشق نے ہجر کا آزار تودے رکھا ہے
اِس سے بڑھ کو تورعایت نہیں دی جاسکتی

SHAYAN
02-25-2011, 01:34 PM
Nice..

ROSE
02-25-2011, 03:26 PM
thanksssssss

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.