PDA

View Full Version : Chicken Chilli wid Egg Sauce


ROSE
02-24-2011, 06:08 PM
http://i55.tinypic.com/99e5tz.jpg


اجزا :
چکن بریسٹ ایک عدد
شملہ مرچ ایک عدد
ہری مرچ دو عدد
پیاز دو عدد چھوٹی
کارن فلور دو ٹیبل سپون
کٹی ہوئی کالی مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
سویا ساس دو ٹیبل سپون
سفید سُرکہ ایک ٹیبل سپون
چلی ساس ایک چائے کا چمچ
انڈا (پھینٹ لیں ) آدھا
ترکیب :
چکن بریسٹ کی تین عدد سلائس کر لیں اور لمبائی میں کاٹ لیں
شملہ مرچ ، ہری مرچ اور پیاز کو بھی لمبائی میں کاٹ لیں
اب چکن میں ایک ٹیبل سپون کارن فلور ، آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ ، نمک، ایک ٹیبل سپون سویا ساس اور دو سے تین ٹیبل سپون پانی ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں
اب تیز آنچ پر ایک ٹیبل سپون تیل گرم کر کے اس میں لہسن اور ہری مرچ کا پیسٹ ڈال کر فرائی کریں خوشبو انے پر چکن ڈال ڈال کے فرائی کریں
چکن سفید ہو جاتے تو کالی مرچ ، نمک . سویا ساس ، سفید سُرکہ اور چلی پیسٹ ڈال کر مکس کریں
اب ہری مرچ ، شملہ مرچ اور پیاز ڈال دیں دو سے تین منٹ فرائی کریں
اب آدھا کپ پانی ڈال دیں ابال انے پر حسب ضرورت کارن سٹارچ ڈال دیں
دوبارہ ابال انے پر انڈا ڈال کر تیزی سے مکس کریں
اب یہ تیار ہے اسے ابلے ہوے چاولوں کے ساتھ پیش کریں

SHAYAN
02-26-2011, 01:09 AM
Nice
T 4 S

ROSE
02-26-2011, 12:27 PM
thanks

*NRB*
03-10-2012, 05:43 PM
Nice Recipe

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.