PDA

View Full Version : آؤ مل کر کھاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں


ROSE
02-19-2011, 10:52 AM
آؤ مل کر کھاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
گیت خوشی کے گاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں

جب وقت پڑا تو بھاگیں گے، جدہ اور لندن اپنا ہے
مل کر بھوک مٹاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں

میں 10% تم 10 نمبر، دونوں مل کر کچھ کر جائیں
اک تازہ ڈھونگ رچا تے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں

گھوڑے لوَٹے، سب آئیں گے تھیلے بھر بھر لے جائیں گے
اک اور دکان لگاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں

تو عدل کا شور مچائے جا، میں ظلم کو عام کیے جاؤں
اس طرح سے کام چلاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں

ہم ماضی میں بھی کھاتے تھے، اب اور زیادہ کھائیں گے
کب کہنے سے شرماتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں

اس ملک سے اتنا پیار ہمیں، چپہ چپہ بیچیں گے ہم
اس ملک سے پیار نبھاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں

ہے پہلے بھی لُوٹا اس کو، پر قوم بھلا بیٹھی ہم کو
اک اور سبق سکھلاتے ہیں آؤ مل کر کھاتے ہیں

میرے گھوڑے بیتاب بہت، ڈربی کھولو میں آتا ہوں
ہر شہر میں ریس لگاتے ہیں آؤ مل کر کھاتے ہیں

اک دوجے کے دشمن تھے یہ اے جی کچھ دن پہلے
اب دونوں یہ فرماتے ہیں آؤ مل کر کھاتے ہیں
__________________

SHAYAN
02-21-2011, 02:48 AM
Gud
T4S

ROSE
02-22-2011, 12:26 PM
thanks

SHAYAN
03-04-2011, 08:11 AM
Gud
T 4 S

ROSE
03-04-2011, 04:32 PM
thanks alot

CaReLeSs
08-24-2011, 05:28 PM
Thanks For SharinG..
Nice...

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.