PDA

View Full Version : بند گوبھی کینسر سے بچاؤ کا ایک اہم ہتھیار ہ


ROSE
02-18-2011, 06:49 PM
بند گوبھی کینسر سے بچاؤ کا ایک اہم ہتھیار ہے
بند گوبھی میں سب سے اہم اینٹی آکسیڈ نٹ فائٹو نیوٹرینٹ ہے جو ہمارے خلیوں میں توڑ پھوڑ
کرنے والے عناصر سے لڑتا ہے۔
ٓآج کل جہاں ہر انسان بیماریوں سے بچاؤ کے لئے نئی نئی ریسرچ کر رہا ہے وہیں بند گوبھی کے حوالے سے بھی ایک ریسرچ ہوئی جس میں پتہ چلا کہ اس میں ایسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جن میں بہترین اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں۔ بند گوبھی میں سب سے اہم اینٹی آکسیڈ نٹ فائٹو نیوٹرینٹ ہے جو ہمارے خلیوں میں توڑ پھوڑ کرنے والے عناصر سے لڑتا ہے۔ ہمارے جسم میں کچھ ایسے ریڈبکلز پیدا ہوجاتے ہیں جو خلیوں کو تباہ کرتے ہیں اور اس سے کینسر جیسا خطرناک مرض پیدا ہوتا ہے۔ جبکہ بند گوبھی میں موجود فائٹو نیوٹرینٹ ہمارے خلیوں کو ایسے انزائم پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے جو خلیوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے کلاف ایک ڈھال کا کام سرانجام دیتے ہیں۔ جو کینسر سےبچاؤ کا سبب بنتے ہیں۔

امریکہ میں ریسرچ کے دوران بریسٹ کینسر کی مریضہ کو روزانہ تازہ بند گوبھی مختلف شکلوں میں کھلائی گئی۔ 4 ماہ بعد جب اس کا دوبارہ چیک اپ کیا گیا تو اس کی رپورٹس اتنی حوصلہ افزا تھیں کہ ڈاکٹر حیران رہ گئے۔ اس ریسرچ کے بعد ڈاکٹرز کا کہنا ہے بند گوبھی کو عموما ذائقہ دار نہ سمجھتے ہوئے اس کا استعمال بہت کم کیا جاتا ہے۔ لوگ اس سبزی کا استعمال صرف سلاد یا چائنیز فود میں ہی کرتے ہیں۔ لیکن اگر لوگوں کو بند گوبھی کے فوائد کے بارے میں معلوم ہو تو وہ یقیناََ اس کے استعمال میں اضافہ کر لیں گے۔ امریکن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بند گوبھی کے فوائد مردوں اور عورتوں دونوں کے لئے یکساں مفید ہیں اور اس کا استعمال کھانے میں زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے۔

SHAYAN
02-20-2011, 11:44 PM
Nice..

ROSE
02-21-2011, 04:41 PM
thanks

*NRB*
02-18-2012, 06:52 PM
zabrdast

ღƬαsнι☣Rασ™
10-28-2012, 12:51 PM
Nice Post
thanks for sharing

Abewsha
05-28-2013, 11:30 PM
nice sharing....................

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.