PDA

View Full Version : ماں کی ممتا ایک انمول نعمت


RAJA_PAKIBOY
12-13-2010, 05:47 AM
http://img816.imageshack.us/img816/1171/2eluyqd1.gif (http://img816.imageshack.us/i/2eluyqd1.gif/)
ماں کی ممتا ایک انمول نعمت
( ماں کے قدموں تلے جنت ہے (حديث نبوي صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم
محبت کي ترجماني کرنے والي کوئي چيز ہے تووہ پياري ماں ہے •* شيخ سعدي
ماں کا ايسا پيارہے جوکسي کے سيکھنے اور بتانے کا نہيں •*حکيم لقمان
ہميشہ ڈروکہ ماں نفرت فرياد سے آسمان کي طرف ہاتھ اٹھائے •*بوعلي سينا
ماں کي محبت حقيقت کي آئينہ دار ہے •* مولانا حالي
مجھے پھول اورماں ميں کوئي فرق نظر نہيں آتا •* نادرشاہ
سخت سے سخت دل کوماں کي پرغم آنکھوں سے موم کيا جا سکتا ہے •*علامہ اقبال
خوشيوں کے تلاطم اورحسرتوں کے •* نپولين
ميں زندگي کي کتاب ميں ماں کے سوا کسي کي تصوير نہيں ديکھتا •*وکڑايوگو
بچے کے ليے سب سے اچھي جگہ ماں کا دل ہے خواہ بچے کي عمر کتني ہو •*شيکسپئر
اس وقت کو ياد کروجب تم مجبورتھے جسم کي مانند تھے اورتمہاري ماں کي نگاہيں تمہيں پيار سے ديکھتي تھيں

RAJA_PAKIBOY
12-13-2010, 05:49 AM
http://img3.imageshack.us/img3/961/8softeslami.jpg (http://img3.imageshack.us/i/8softeslami.jpg/)
خوبصورت افکار


بلند آواز میں قہقہہ لگانا اچھی بات نہیں سمجھی جاتی

٭ انسان کی سمجھداری یہ ہے کہ وہ کفایت شعار ہو ۔

٭ وہ شخص بے دین ہے جس میں دیانتداری نہیں ہے ۔

٭ اللہ ان کو دوست رکھتا ہے جو دوسروں پر رحم کرتے ہیں ۔

٭ اللہ تعالی فساد کو پسند نہیں کرتا اس لیے زمین پر فساد مت کرو ۔

٭ جو زخم تمہیں دوسروں نے دیۓ ہیں انہیں بھول جاؤ ۔ جو زخم تم نے دوسروں کو دیۓ ہیں انہیں یاد رکھو ۔

٭ برے انسانوں سے نہیں بلکہ ان کی برائی سے نفرت کرو ۔

٭ خدا کو زبان کی سختی پسند نہیں ہے ۔ اسی لیے زبان میں ہڈی نہیں ہے ۔

٭ کمزور شخص تمہاری بے عزتی کرے تو انہیں بخش دو ۔

٭ مشکلات کو دور کرنے کی خواہش کو دبانے اور تکالیف برداشت کرنے سے انسان کا کردار مضبوط اور پاکیزہ ہوتا ہے ۔

٭ نیکی کرنے کا موقع ایک بار اور برائی کرنے کا ہزار بار ملتا ہے ۔

٭ تلافی کرنے میں یہ کبھی خیال مت کرو کہ دیر ہو گئي ۔

٭ دو دفعہ پوچھنا ،ایک دفعہ غلط راہ اختیار کرنے سے بہتر ہے ۔

٭ دنیا میں کامیابی چاہتے ہو تو ماں باپ کی خدمت کرو ۔

٭ سستی سے بڑھ کر انسان کا کوئی دشمن نہیں ۔

٭ زندگی میں ذہنی صلاحیت آرام کرنے سے نہیں کام کرنے سے بڑھتی ہے ۔

٭ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔

٭ راستے میں پڑا ہوا پتھر ہٹا دینا اچھا عمل ہے ۔

٭ کچھ لوگ زندہ رہنے کے لیے نہیں کھاتے بلکہ کھانے کے لیے زندہ رہتے ہیں ۔

٭ جن لوگوں نے دنیا کی خوبصورتی اور حسن کو چھوڑ کر اللہ تعالی کی خوبصورتی اور حسن کو اپنا لیا ، بے شک وہی لوگ جنت کے مستحق ہوں گے ۔

٭ وہم کا علاج تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا یعنی وہم لاعلاج مرض ہے ۔

٭ دنیا کی خوبصورتی عارضی ہے اور آخرت کی خوبصورتی ہمیشہ کے لیے ہے ۔

٭ جو شخص وہم میں مبتلا ہوتا ہے ، وہ اپنی زندگی خود اجیرن کر لیتا ہے ۔

٭ آخرت کی خوبصورتی اور حسن کے حاصل کرنے والے تمام غم اور مصیبتوں کو جھیلتے ہیں ،خود بھی صبر کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی صبر کرنے کی تلقین کرتے ہیں ۔

RAJA_PAKIBOY
12-13-2010, 05:55 AM
http://img149.imageshack.us/img149/1880/mother300x300.jpg

ماں آس بھی ہے امید بھی ہے ، ماں پیار کا جلتا ہوا دیپ بھی ہے
ماں اپنے پیار کی خوشبو سے اولاد کو پروان چڑھاتی ہے
ماں الفت و شفقت کا مینہ برسا کر اولاد کی پیاس بجھاتی ہے
ماں دل کی ٹھنڈک ہے آنکھوں کا نور ہے ، دماغ کا سرور ہے
وہ گھر جس میں ماں نہیں ، وہاں درد و الم پلتے ہیں
ماں کے قدموں تلے جنت ہے
ماں کے بغی گھر ایک قبرستان ہے
ماں کی آغوش انسان کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے
ماں کی نافرمانی کرنے والا جنت میں داخل نہ ہو گا
ماں کی بدعا عرش کو ہلا دیتی ہے
ماں دنیا کی عزیز ترین ہستی ہے
ماں کے بغیر کائنات نامکمل ہے
ماں جنت کا دوسرا نام ہے
ماں کی نافرمانی کبیرہ گناہوں میں سب سے بڑا گناہ ہے

-|A|-
12-14-2010, 07:01 PM
buhat he pyaari shareing hai

PRINCE SHAAN
12-30-2010, 07:40 AM
Bahut hi khubsoorat sharing.......................

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.