!«╬Ĵamil Malik╬«!
12-02-2010, 07:25 PM
سنہری گُلابی دسمبر کی کھلتی ہوئی دھوپ جیسی
محبت بھری لڑکیاں
یہ نہیں جانتیں کہ محبت کی قسمت میں تاریکیاں ہیں
وہ تاریکیاں جن میں اپنے خد وخال
ہاتھوں سے بھی نہ پڑھے جاسکیں
زندگی کے تصوّر سے مہکی ہوئی لڑکیو!
جان لو کہ تمہارا سفر ایسے ساگر کی جانب ہے
جس کی ہواؤں کی جنّت تو کچھ دن ہے
اور پھر
اندھیر ا اُگلتی ہوئی ایک گہرائی ہے
جس میں ساری صدائیں سماعت سے محروم مَرجائیں گی
جو ہزاروں محبت بھری داستانوں کا انجام ہے
لڑکیو! تم بدن کے سوالوں کی شّدت سے بہکی ہوئی ہو
جوابوں کی دھرتی کا ظالم سفر تو
تسلّی کے جوتے پہن کر بھی
تم سے نہ طے ہو سکے گا
سنہری گلابی دسمبر کی کِھلتی ہوئی دھوپ جیسی
محبت بھری لڑکیاں یہ نہیں جانتیں کہ
محبت کی قسمت میں تاریکیاں ہی