FarazAli
11-14-2010, 02:27 PM
دیکھو، ہاتھ بھی جوڑ دیئے ہیں
دیکھو، سر بھی جُھکا ہوا ہے
پچھتاوا ہے
اس کے زندہ بچ رہنے کا پچھتاوا ہے
وہ جو سدا سے میں ہے، مجھ میں
میں سمجھا تھا
شاید اس کو مار چکا ہوں
لیکن وہ تو بچ نکلا ہے
پچھتاوا ہے
یومِ ازل سے، تو ہے مجھ میں
میں کے، علاوہ جو ہے مجھ میں
اور تو مجھ میں کیا رکھا ہے
دیکھو، ہاتھ بھی جوڑ دیئے ہیں
دیکھو، سر بھی جُھکا ہوا ہے
دیکھو، اب تم کچھ مت کہنا
تم کو خود سے پیار تو ہو گا؟
دیکھو، سر بھی جُھکا ہوا ہے
پچھتاوا ہے
اس کے زندہ بچ رہنے کا پچھتاوا ہے
وہ جو سدا سے میں ہے، مجھ میں
میں سمجھا تھا
شاید اس کو مار چکا ہوں
لیکن وہ تو بچ نکلا ہے
پچھتاوا ہے
یومِ ازل سے، تو ہے مجھ میں
میں کے، علاوہ جو ہے مجھ میں
اور تو مجھ میں کیا رکھا ہے
دیکھو، ہاتھ بھی جوڑ دیئے ہیں
دیکھو، سر بھی جُھکا ہوا ہے
دیکھو، اب تم کچھ مت کہنا
تم کو خود سے پیار تو ہو گا؟