PDA

View Full Version : India mein deshatgardi k asal zimadar Benaqaab


-|A|-
12-06-2008, 12:45 AM
بم دھماکوںکی سازش کے جرم میں گرفتار کیے گئے بھارتی فوجی کرنل نے انکشاف کیا ہے کہ مالیگاﺅں اور دوسرے علاقوں میں دھماکے دراصل بھارتی مسلمان طلبہ کی تنظیم سیمی کو دہشت گرد قرار دینے اور پاکستان سے اس کی مدد ثابت کرنے کے لیے کیے۔ احمد آباد میں 500 ہندوﺅں کو بھی دہشت گردی کی تربیت دی گئی۔ مالیگاﺅں بم دھماکوں کی سازش میں گرفتار کیے گئے لیفٹیننٹ کرنل سری کانت پروہت نے مبینہ طورپراپنے جرائم کا سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالیگاﺅں دھماکوںکا منصوبہ سیمی کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے بنایا گیاتھا۔ بتایا جاتا ہے کہ فوج سے معطل کیے گئے کرنل نے ملک میں ایسے کئی بم دھماکوں میں سرگرم کردارادا کرنے کا آنسو بہاتے ہوئے اعتراف کرلیاجو کیس آج تک حل نہیں کیے جا سکے ۔ یہ سارے معاملات وہ ہیں جن میں سیمی یا سرحد پار دہشت گردتنظیموںکو ملوث قرار دیا گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے مطابق درحقیقت پروہت سادھوپرگیہ سنگھ ٹھاکراور دیانندپانڈے نے بم دھماکوں کی تمام سازشےں تیار کی تھیں انہوں نے پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے ہر دھماکے کی جگہ ایسی نشانیاں چھوڑی تھیں جن سے سیمی پر شبہ کیا جائے۔ کرنل پروہت نے یہ انکشافات نار کوٹسٹ کے دوران کیے ہیں ۔ تاہم عدالت میں اس تجزیاتی اعتراف کو بطور شہادت قبول نہیں کیا جاتا۔ اب پولیس پر ذمہ داری ہے کہ اس انکشاف کی روشنی میں حقائق کا پتا چلائے اور بھارت میں ہونے والے بم دھماکوں کے اصل محرکات عوام کے سامنے لائے ۔ ذرائع کے مطابق کرنل پروہت نے یہ بھی بتایا کہ 2006 ءمیں ناند یڑبم دھماکوں میں بھی پانڈے ملوث تھا۔ان دھماکوں میں بجرنگ دل کے 2کارکن بم تیار کرتے ہوئے ہلاک ہو گئے تھے۔ کرنل پروہت کے مطابق اجمیر دھماکا کسی اور نے نہیں بلکہ خود ساختہ سوامی امریتا نند عرف دیانند پانڈے نے کیا تھا ان دھماکوںکے بعد پولیس نے مسلمانوں کو گرفتار کرتے ہوئے یہ تاثر دینے کی کوشش کی تھی کہ عقائد کا اختلاف رکھنے والے مسلمانوں نے یہ حرکت کی ہے۔ معطل فوجی عہدیدار نے ایک اور حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے احمد آبادکے قریب ایک آشرم میں دہشت گرد ٹریننگ کیمپ میں تقریبا 500ہندوﺅں کو دہشت گردی کی تربیت دی تھی۔


جب سے دنیا میں امریکا اور مغربی ممالک نے دہشت گردی کی متعینہ تعبیر کیے بغیر نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ شروع کی ہے اس کے بعد ظلم و تشدد اور بے انصافی کی ایسی کہانیوں نے جنم لینا شروع کیا ہے جس کے ذمہ دار صرف اور صرف حکومت اور اس کے ریاستی اور تفتیشی ادارے ہیں ۔ قوموں کے درمیان اس جنگ نے ریاستی اداروں کو ایسے غیر معمولی اختیارات دے دے ہیں جو خود مختلف خطوں اور علاقوں میں دہشت گردی کی وارداتیں کراتے ہیں۔ ان واقعات پر پردہ پڑا رہتا ہے لیکن بعض واقعات کے انکشاف سے یہ ظاہر ہوجاتا ہے کہ دہشت گردی کی پشت پر پس پردہ طاقتیں کونسی ہیں۔اس جنگ کا ایک میدان بھارت ہے۔ جہاں بھی کوئی بم دھماکا یا دہشت گردی اور تخریب کاری کی کوئی واردات ہوتی ہے تو اس کا الزام مسلمانوں پر عائد کیا جاتا ہے اور قربانی کے بکرے کے طور پر بھارت کے مسلمان نوجوانوں کی تنظیم ”سیمی“ کو اس کا ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔

بھارت سے آنے والی خبروں سے انکشاف ہوا ہے کہ بھارت کے علاقے ملیگاﺅں اور دیگر علاقوں میں بم دھماکے ہوئے اس میں بھارتی فوج کا ایک کرنل سری کانت پروہت ملوث تھا۔ وہ کئی ایسی دہشت گردی کی وارداتوں اور بم دھماکوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا جس کے ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا جاسکا اور اس نے ان دھماکوں کی منصوبہ بندی صرف اس لیے کی تھی کہ پاکستان کی مدد ثابت کرکے مسلمان نوجوان طلبہ کی تنظیم ”سیمی“ کا خاتمہ کیا جاسکے۔ اس انکشاف سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا بھر میں دہشت گردی اور بم دھماکوں کی پشت پر ان ممالک کی خفیہ ایجنسیاں شامل ہیں جو ایک منظم سازش کے تحت اپنی تخریبی کارروائیوں کا سارا الزام مسلمانوں پر منڈھ کر اور انہیں ہدف بنا کر اپنے منفی عزائم اور مذموم مقاصد پورے کرنا چاہتی ہیں۔
__________________

A L i
12-06-2008, 01:49 AM
bahut achi post hai bro

AYAZ
12-06-2008, 12:55 PM
very nice post .wesay fazol mei pakistan ko gheer rahey hei indians

Tabish
12-06-2008, 04:56 PM
koi comments nahi doon ga is main after peshwar blast sub ko pata hona chia

~*~ Laila ~*~
12-07-2008, 10:23 PM
thanx 4 post

-|A|-
12-08-2008, 02:14 PM
U wellcome..!!

momal ali
12-08-2008, 05:11 PM
:msn_disappointed: v true

-|A|-
12-10-2008, 03:03 PM
I know :P

s_sableo
12-12-2008, 05:47 PM
acha aisa hai barey he beghairat hain pir ye log hamarey pk per ilzaam lagya sharam to ni ayi hogi

v nice stranger v nice bohat zabardast hai thnxx for sharing

and tabish bhayi yeh peshwar waley blast ki kya kahani hai zara mujhe bhi batao mujhe ni pata kya pata chala tha batao

-|A|-
12-18-2008, 10:22 PM
Thanks

Hani
02-15-2009, 02:35 AM
thanks for sharing

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.