~ABDULLAH~
08-02-2010, 04:49 PM
غزہ ۔۔۔ مرکز اطلاعات فلسطین
فلسطین میں حرکہ جہاد اسلامی کے رہنما شیخ خضر حبیب نے کہا کہ ہے عرب تنظیمیں علاقائی اور عالمی سطح پر اپنا موقف منوانے میں ناکام ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی خون ریزی میں دوبارہ تیزی آ گئی ہے۔
حبیب نے فلسطینی ٹی وی چینل ’’القدس‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عرب قیادت کے پاس اس وقت اسرائیل کے ساتھ بے سود اور بے فائدہ بات چیت کرنے کے علاوہ کوئی اختیار نہیں ہے۔ اس طرح کے مذاکرات کی کوئی انتہاء نہیں، انہوں نے کہا کہ عربوں کی جانب سے مذاکرات کی رہ اختیار کرنے اور عالمی برادری کی جانب سے اسرائیل کی موافقت نے اسے دن رات ہماری قوم کا خون بہانے پر شیر کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام عرب ممالک مل کر بھی عرب لیگ کے زیر انتظام عرب امن منصوبہ بندی کمیٹی کی قرار داد پر عملدرآمد کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں، انہوں نے جہاد میں شامل فلسطینی قیادت سے متحد ہونے اور ایک اجتماعی سیاسی پالیسی اپنا کر اسرائیلی جرائم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا مطالبہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اپنی چھینی گئی زمین کی مکمل آزادی کے لیے لڑ رہی ہے اور تمام بین الاقوامی قوانین انہیں مزاحمت کا حق دیتے ہیں۔