Rumisha
06-11-2010, 07:48 PM
http://lh6.ggpht.com/goretebarbosa/SMCCD8wyPrI/AAAAAAAABMs/EtZ_hH58DlQ/s800/figura02.gif
یُوں مرے الفاظ ہیں اُس بے وفا کے سامنے
جس طرح روشن دیئے ظالم ہوا کے سامنے
سب میں کیوں پُوچھوں تری وعدہ خلافی کا سبب
تجھ کو کیوں جھوٹا کروں خلقِ خدا کے سامنے
اس طرح تہمت لگانے پر تُلا بیٹھا ہے وہ
جیسے جانا ہی نہیں اُس نے خدا کے سامنے
چھوڑنے کا فیصلہ تو روز کرتا ہے وہ شخص
اُس کا بس چلتا نہیں میری وفا کے سامنے
یُوں مرے الفاظ ہیں اُس بے وفا کے سامنے
جس طرح روشن دیئے ظالم ہوا کے سامنے
سب میں کیوں پُوچھوں تری وعدہ خلافی کا سبب
تجھ کو کیوں جھوٹا کروں خلقِ خدا کے سامنے
اس طرح تہمت لگانے پر تُلا بیٹھا ہے وہ
جیسے جانا ہی نہیں اُس نے خدا کے سامنے
چھوڑنے کا فیصلہ تو روز کرتا ہے وہ شخص
اُس کا بس چلتا نہیں میری وفا کے سامنے