!~*AdOrAbLe*~!
06-10-2010, 07:24 AM
http://i779.photobucket.com/albums/yy73/lorraineedwards-magicalrealm-synthasite-beat-googl/dividers/silver3.gif
خوشحال سے تم بھي لگتے ہو ، يوں افسردہ تو ہم بھي نہيں
پر جاننے والے جانتے ہيں ، خوش ہم بھي نہيں خوش تم بھي نہيں
تم اپني خودي کے پہرے ميں ، اور دم غرور ميں جکڑے ہوئے
ہم اپنے زعم کے نرغے ميں ، انا ہاتھ ہمارے پکڑے ہوئے
اک مدت سے غلطاں پيچاں، تم ربط و گريز کے دھاروں ميں
ہم اپنے آپ سے الجھے ہوئے ، پچھتاوے کے انگاروں ميں
محصور تلاطم آج بھي ہو ، گو تم نے کنارے ڈھونڈ ليے
طوفان سے سنبھلے ہم بھي نہيں ، کہنے کو سہارے ڈھونڈ ليے
خاموش سے تم ہم مہر با - لب ، جگ بيت گئے تک بات کيے
سنو کھيل اَدُھورا چھوڑتے ہيں ، بنا چل چلے بنا مات کيے
جو بھاگتے بھاگتے تھک جائيں ، وہ سائے رک بھي سکتے ہيں
چلو توڑو قسم اقرار کريں ، ہم دونوں جھک بھي سکتے ہيں