PDA

View Full Version : عمر رسیدہ افراد کے لیے امید کی کرن


-|A|-
06-03-2010, 06:29 PM
عمر رسیدہ افراد کے لیے امید کی کرن
http://www.bbc.co.uk/worldservice/assets/images/2009/07/06/090706112853_eye_treatment.jpg
اے ایم ڈی کی وجہ سے بصارت متاثر ہوتی ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ لیزر شعاعوں سے ہونے والے ایک نئے طریقہ علاج سے لاکھوں عمر رسیدہ افراد اندھے پن سے بچ سکتے ہیں۔

سائنسدانوں کی ایک تحقیق کے مطابق مغربی دنیا میں تقریبًا ساٹھ فی صد افراد کے اندھے پن کی وجہ مکیولر ڈیجنیریشن ہے اور لیزر کی مدد سے اس عمل کو واپس کیا جا سکتا ہے۔

اے ایم ڈی مرکزی بصارت پر حملہ کرتی ہے اور برطانیہ میں تقریباً دو لاکھ افراد اس سے متاثر ہوتے ہیں۔

کنگز کالج لندن میں آنکھوں کی بیماریوں کےماہر پروفیسر جان مارشل کا کہنا ہے کہ اس طریقہ علاج سے آنکھ کا پچھلا حصہ دوبارہ جوانی والی حالت میں چلا جائےگا۔

پروفیسر مارشل کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ تجرباتی دور سےگزرنے کے بعد اس تکنیک سے علاج دو سے پانچ سال کے عرصے میں کرایا جا سکےگا۔

اس تحقیق کےلیےفنڈز فراہم کرنے والےڈائریکٹر ٹام پے کا کہنا ہے کہ ’یہ تحقیق دنیا میں اندھے پن کےخطرے سےدوچار لاکھوں افراد کے لیے ایک بہت بڑی خوشخبری ہے۔‘

لیکن مکیولر ڈیزیز سوسائٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے یہ طریقہ علاج اے ایم ڈی کی وجہ سے اندھے ہو جانے والے افراد کے لیے سودمند ثابت نہیں ہوگا تاہم یہ اس سلسلے میں مزید تحقیق کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

ایج ریلیٹیڈ مکیولر ڈیجنیریشن یعنی اے ایم ڈی ہر سال پوری دنیا میں عمررسیدہ لوگوں میں بینائی کے خاتمے کی اہم وجہ ہے۔ اے ایم ڈی کا مطلب ہے کہ آنکھ کے تِل سے آہستہ آہستہ روشنی جانے لگتی ہے۔

ماضی میں سائنسدان یہ سمجھتے رہے کہ فیکٹر ایچ نامی ایک جین کی کئی اقسام اے ایم ڈی کی وجہ بنتے ہیں۔فیکٹر ایچ جسم میں ایک ایسے پروٹین پر حاوی ہوتا ہے جو انفیکشن سے نمٹنے کی قوت مدافعت کو بےکار کردیتا ہے۔

جن لوگوں کے جسم میں وراثتی طور پر فیکٹر ایچ ہوتی ہے وہ بڑھاپے میں اے ایم ڈی کا شکار ہوجاتے ہیں یعنی ان کی بینائی ختم ہونے لگتی ہے۔

!«╬Ĵamil Malik╬«!
06-03-2010, 09:14 PM
very nyc

Zafina
06-26-2010, 09:45 PM
Nice Sharing Thnx ..........

SHAYAN
01-25-2011, 11:09 PM
Gd
T 4 S

*NRB*
02-17-2012, 02:10 PM
zabrdast

Abewsha
06-03-2013, 12:32 AM
nice Sharing.......................

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.