PDA

View Full Version : Haj par ek Nazam


AYAZ
11-12-2008, 04:33 PM
حج پر ایک خوبصورت نظم


وہ چھت وہ فرش وہ در دیکھیں گے ہم بھی
صد شکر ہے اللہ کا گھر دیکھیں گے ہم بھی
بھر بھر کے نظر جس کو دیکھتے تھے پیامبر
اس کعبہ کو بھر بھر کے نظر دیکھیں گے ہم بھی
وہ فرش حرم، عرش بریں جس پر کر ے ناز
رکھ رکھ کے وہاں ناز سے سر دیکھیں گے ہم بھی
اس صاحب معراج کے قدموں میں پہنچ کر
کیا ہوتی ہے معراج بشر دیکھیں گے ہم بھی
چوما میرے سرکار کے قدموں کو جنہوں نے
وہ منزلیں، وہ راہ وہ در دیکھیں گے ہم بھی
ہونٹوں سے ادھر نکلے ادھر ہوگئی پوری
یوں اپنی دعاﺅں کا اثر دیکھیں گے ہم بھی
محراب کو، منبر کو، مصلے کو، حرم کو
دیکھا تو نہ جائے گا مگر دیکھیں گے ہم بھی
احرام ہے جسموں پہ، زبانوں پہ ہے لبیک
اللہ کے فقیروں کا سفر دیکھیں گے ہم بھی
اللہ، کہاں ہم اور کہاں وہ ارض مقدس
کب سوچا تھا کہ وہ پاک نظر دیکھیں گے ہم بھی
وہ چھت وہ فرش وہ در دیکھیں گے ہم بھی
صد شکر ہے اللہ کا وہ گھر دیکھیں گے ہم بھی
انشاءاللہ

safa
11-12-2008, 04:55 PM
nice

Nida-H
11-12-2008, 08:12 PM
very nice..

Diwa
11-13-2008, 01:08 PM
Mashallah bohat khobsorat hia ye nazam!

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.