ayaz_sb
03-25-2010, 11:12 AM
بلاشبہ پاکستان اپنی تاریخ کے بدترین دور سے گذر رھا ھے۔ جھاں اسے دوسرے ملکوں کی طرح معاشی ابتری کا سامنا ھے۔ وھاں اسے اس بھی بھیانک خون اشام، انسانیت کے دشمن اور وطن کے معصوم اور بے گناہ افراد کے ان قاتلوں کا بھی سامنا کرنا پڑرھا ھے جن کا ذکر امام کعبہ نے حالیہ جمعے کے خطبہ میں کیا کہ یہ انسانیت کے قاتل مسلمان ممالک میں اپنے غیر ملکی اقاوں کے ایما پر قتل غارت کا سما بناے ھوے ھیں۔ ایسے میں وطن عزیز کے بھادر فوجی اور قانون کے رکھوالے اپنی جانوں کو ھتھیلی پر رکھکر اپنا فریضیہ انجام دے رھے ھیں اور پوری قوم ان شیطانوں کو مسترد کرتی ھے جو مذھب کا لبادھہ اوڑھکر اپنی پوری مسلم قوم کو بدنام اور اسلام جیسے عظیم مذھب کے خبصورت چھرے پر بدنمای کا داغ لگا رھے ھیں۔ ( یہ بات ریکارڈ پر موجود ھے کہ ان لوگوں کی سر پرستی بھارت، اسریییل اور امریکہ کی جانب سے کی جارھی ھے) اور ایسی صورت حال میں جب پوری قوم انکے اگے سینہ سپر ھے ایسے میں پنجابی طالبان یا پختون طالبان جیسے الفاظ کی بازگشت بھی سنای دی جارھی ھے۔ اور کل اگر بقول امریکہ کے بلوچستان میں بھی یہ عناصر موجود ھیں تو بلوچ طالبان بھی سامنے اجاییں گے اس کے بعد سندہ بھی سندھی طالبان کا سامنا کرسکتا ھے۔ گذارش ھے اھل وطن کے مقتدر حلقوں سے کہ اللہ کے واسطے اس بازگشت پر لگام ڈالیں کیکونکہ دشمن صرف دشمن ھوتا ھے ان پر کسی مخصوص قومیت کا لبادہ اڑھانے سے پرھیز کیا جاے تاکہ پاکستانی قوم جو پھلے ھی اذیت سے دوچار ھے انکوں قومیت کے جمھیلے میں نا الجھایا جاے۔ اج وطن عزیز اپنے تمام نوجوانوں کو اواز دے رھا ھے کہ اپنے اردگرد نظر رکھیں اور اپنے گلی کوچوں میں ھوشیار رھیں تاکہ ان دشمنوں کی کوی بھی کاروای کامیاب نہ ھو۔ ساتھ میں حکومت پاکستان کی جانب سے قومی رضاکار کا قیام قابل ستایش ھے جو پاکستانی نوجوانوں کو ھر مشکل موقع پر کام کرنے اور دشمنوں سے نبٹنے کے لیے ایک موضوع پلیٹ فارم ثابت ھوگا۔