PDA

View Full Version : والدین اور بزرگوں کے حق


ROSE
03-02-2010, 06:14 PM
والدین اور بزرگوں کے حق
اگر کو ئی شخص یہ چاہے کہ والدین ، سارے جہا ں کے بزرگو ں اور حق دارو ں کے حق ، جب کہ وہ انتقال کر گئے ہوں ادا کرے اور بری ہو جائے تو اس آیت کریمہ کو ہر روز سات مر تبہ پڑھے۔ انشاءاللہ قیامت کوان سب کے حقوق سے فار غ ہو کر قبر سے اٹھا یا جائے گا ۔ رَبَّنَا اغفِر لِی وَلِوَالِدَیَّ وَلِلمُومِنِینَ یَومَ یَقُومُ الحِسَابُ (سورة ابراہیم آیت نمبر 41)

حاسد کے شر سے حفاظت
حاسد دشمن، ظالم کے شر سے بچنے کے لیے جوشخص ان آیتو ں کو ایک ہزار مر تبہ اکیس روز تک دوپہر کے وقت پڑھے ۔ وَلَا تَحسَبَنَّ اللّٰہَ غَافِلاً عَمَّا یَعمَلُ الظّٰلِمُونَ (سورة اابراہیم آیت نمبر 42 ) اِنَّ اللّٰہَ عَزِیز ذُوانتِقَامٍ( سورة ابراہیم آیت نمبر 47) وَ تَرَی المُجرِ مِینَ یَو مَئِذٍمُّقَرَّنِینَ فِی اَ لاَ صفَادِ( سورة ابراہیم آیت نمبر 49 )

حافظہ کی زیادتی
اگر کسی شخص کو قرآن مجید یا د نہ رہتا ہو یا کسی کا دل نہا یت آسانی سے قرآن کے حفظ کرنے کو چاہتا ہو تو وہ شخص ہمیشہ گیا رہ گیا رہ مر تبہ التحیا ت والا درود شریف اول وآخر پڑھ کر ایک ہزار مرتبہ اس آیت شریف کو عشاءکی نما ز کے بعد پڑھے۔
اِ نَّا نَحنُ نَزَّلنَا الذِّکرَ وَاِنَّا لَہ‘ لَحَافِظُونَ(سورة الحجر آیت نمبر 9 ) اور تاحفظ قرآن روز اس عمل کو کرے انشا ءاللہ تعالیٰ نہا یت سہولت سے قرآن مجید حفظ ہو جائے گا ۔

آپس کی رنجش ختم
اگر کسی شخص کی باہم کسی دوست سے رنجش ہو گئی اور ایک دوست دوسرے نا را ض دوست سے ملنے اس کے مکان پر جائے اور یہ چاہے کہ میرا دوست مجھ سے نا را ض ہو کر نہ ملے بلکہ را ضی اور خوش ہو کر ملے تو را ستہ میں گیا رہ مر تبہ اور پھر اس مکا ن پر پہنچ کر سا ت مر تبہ اس آیت کو پڑھے وَنَزَعنَا مَا فِی صُدُ ورِ ھِم مِّن غِلٍ اِخوَانًا عَلٰی سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِینَ (سورة الحجر آیت نمبر 47 ) اور جب مکان کے ا ند ر گھسے تو اس آیت کو تین مر تبہ پڑھے ۔اُدخُلُو ھَا بِسَلَا مٍ اٰمِنِینَ ( سورة الحجر آیت نمبر 46 )انشا ءاللہ مقصود حاصل ہو جائے گا ۔
__________________

______________________________________

life
03-03-2010, 07:32 PM
jazakAllah.......

!«╬Ĵamil Malik╬«!
03-14-2010, 07:58 PM
jazakallah

~ Sanam Khan ~
03-15-2010, 04:31 PM
Jazak allah

ღƬαsнι☣Rασ™
07-04-2012, 03:04 PM
Jazak allah
Jazak Allah
Thanks fOr Shar!ng

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.