PDA

View Full Version : مصالحے دار چکن گریوی


ROSE
02-28-2010, 04:58 PM
مصالحے دار چکن گریوی





اجزاء : ۔
مرغی ۔۔۔وزن تقریباََ 2 کلو
تیل ۔۔۔ 2 کھانے کے چمچے
نرم کیا ہوا مکھن ۔۔۔ 2 کھانے کے چمچے
تیز پات ۔۔۔ 2 پتے چھوٹے
کٹا ہوا لہسن ۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
مشروم بڑے ۔۔۔ 6 سے 8 عدد
مرغی کی یخنی ۔۔۔ 1 کپ
اجوائن کے پتے ۔۔۔ 1 چوتھائی کپ کٹے ہوئے
بادام ۔۔۔ 6 سے 8 عدد
میدہ ۔۔۔ 2 کھانے کے چمچے
پسی ہوئی کالی مرچیں* ۔۔۔ 1 چوتھائی چائے کا چمچ
نمک ۔۔۔ حسب ذائقہ
ہری پیاز ۔۔۔ سجاوٹ کے لئے
کارن فلور ۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
پسی ہوئی سرخ*مرچ ۔۔۔ حسب ذائقہ
تیل ۔۔۔ حسب ضرورت

ترکیب : ۔

مرغی کے بڑے پیس بنوائیں۔ دھونے کےبعد خشک کر لیں۔ کسی ڈش میں ڈال کر میدہ مرغی پر اچھی طرح کوٹ کریں اور کسی پلاسٹک بیگ میں ڈال کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں۔ درمیانی آنچ پر مرغی فرائی کریں جب سنہری ہونے لگے تو نکال کر کسی ٹرے میں رکھ دیں* تاکہ نرم نا ہو۔ اب ایک علیحدہ سوس پین میں مکھن گرم کریں تیزپات، کٹا ہوا لہسن اور بادام باری باری ڈال کر تلیں، صرف بادام الگ رکھ کر باقی تمام اجراء* پین میں ڈالیں، ساتھ ہی یخنی، کالی مرچیں اور نمک ملا کر پکائیں۔ ابال آنے کے بعد کارن فلور گھول کر ڈالیں، یخنی گاڑھی ہونے لگے تو تلی ہوئی
مرغی، بادام، مشروم، اجوائن کے پتے شامل کر کے اتار لیں۔ چاولوں کے ساتھ پیش کریں

!~*AdOrAbLe*~!
02-28-2010, 06:30 PM
niceeee

!«╬Ĵamil Malik╬«!
07-18-2010, 11:09 AM
Nice Thnx For Sharing

FarazAli
10-03-2010, 06:23 PM
nice sharing....

*NRB*
03-12-2012, 04:33 PM
Nice Recipe

ROSE
03-14-2012, 04:45 PM
thanks

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.