PDA

View Full Version : باہمی مشورہ کی اہمیت


ROSE
02-27-2010, 09:26 PM
باہمی مشورہ کی اہمیت


۔ 284”حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے استخارہ کیا وہ ناکام نہ ہو اگا جس نے کسی اہم قدم اٹھانے سے قبل مشورہ کر لیا وہ ندامت و پشیمانی سے دو چار نہ ہو گا۔ اور جس نے میانہ روی اختیار کی روہ فقرو فاقہ میں مبتلا نہ ہو گا“۔

مسلمان بھائی کی حمایت

۔”285(بروایت اسماءبن یزید) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:” جس نے اپنے مسلمان بھائی کے گوشت کی اس کی غیر حاری میں مدافعت کی تو اللہ پر لازم ہے کہ اسے جہنم کی آگ سے آزاد کر دے۔“

تشریح:۔ یعنی اگر کسی مسلمان بھائی کی غیبت ہو رہی تو دوسرے سننے والوں کو اس موقع پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ بلکہ اس مظلوم بھائی کی جس کی غیبت کی جا رہی ہے پوری پوری مدافعت کرنی چاہیے۔ یہاں اپنے بھائی کا گوشت کا محدورہ قرآن کی اس آیت سے لیا گیا ہے۔
”کیا تم میں سے کوئی پسند کرتا ہے کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت تناول کرے“۔
حسن ظن
۔ 286”(بروایت ابوہریرہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:” حسن ظن خوش گمانی عبادت ہی کی ایک شاخ ہے۔“
تشریح: ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان سے تعلق حسن ظن کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔ اور یہ حسن ظن اس وقت تک قائم رہنا چاہیے جب تک کہ وہ خود اپنے آپ کو اس بارے میں نا اہل ثابت نہ کر دے۔
مجلسی آداب

۔287”حضرت عبداللہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم تین ہو تو تم میں سے دو تیسرے سے الگ ہو کر بات نہ کریں کیونکہ اسے یہ چیز رنج پہنچائےگی۔ اور ایک روایت میں ہے کہ ہم نے عر کیا اگر چار ہوں تو؟ آنحضور نے فرمایا: تب کچھ حرج نہیں۔“

۔”288سعید مقبری سے روایت ہے کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میرا گزر حضرت عبداللہ بن عمر کے پاس سے ہوا ان سے ایک شخص بات کر رہا تھا میں ان کے پاس جا کھڑا ہوا انہوں نے میرے سینے پر تھپڑ مارتے ہوئے کہا جب تم دو آدمیوں کو بات کرتے ہوئے پاﺅ تو نہ ان کے پاس کھڑے ہو اور نہ کے ساتھ بیٹھو، تاوقتیکہ تم ان سے اجازت نہ لے لو۔ میں نے کہا: اے ابو عبدالرحمنؓ! خدا آپ کو نیکی دے میں تو صرف یہ توقع کی تھی کہ آپ دونوں سے کوئی بھلی بات سن لوں گا۔
حضرت ابوہریرہ نے فرمایا: جب مجلس میں کسی کو ناک صاف کرنے کی ضرورت پیش آئے تو دونوں ہتھیلوں کی آڑ لے۔ یہاں تک کہ ناک کا فضلہ زمین پر گر جائے۔ اور جب کوئی روزہ رکھے تو تیل لگا لے تاکہ بظاہر روزہ کا اثر معلوم نہ ہو سکے۔“

life
02-27-2010, 11:32 PM
jazakAllah................

!«╬Ĵamil Malik╬«!
03-15-2010, 09:09 PM
jazakallah

ღƬαsнι☣Rασ™
07-04-2012, 03:16 PM
Jazak allah
Jazak Allah
Thanks fOr Shar!ng

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.