PDA

View Full Version : بالائی کے سیخ کباب


ROSE
02-27-2010, 04:52 PM
بالائی کے سیخ کباب

اجزاء:
خشک قیمہ (چربی، چکنائی اور پانی بالکل نہ ہو) >>> ایک کلو۔
گھی یا مکھن >>> چار سے پانچ کھانے کے چمچ
بالائی >>> آدھا کپ
کچا پپیتا یا بیکنگ پاؤڈر >>> تھوڑا سا۔
پسا ہوا گرم مصالحہ >>> ڈیڑھ چائے کا چمچ
ادرک >>> ایک کھانے کا چمچ
پیاز >>> دو عدد درمیانے سائز کے
ہری مرچیں >>> چار سے پانچ عدد
ہرا دھنیا >>> حسبِ منشاء
پودینہ >>> حسبِ منشاء
نمک اور سرخ مرچ >>> حسبِ ضرورت
زیرہ >>> تقریباً ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پسا ہوا >>> ایک چائے کی چمچ
ترکیب:
مکھن اور کریم کو چھوڑ کر سارے اجزاء قیمے میں مکس کر لیں۔ اور قیمہ گرائنڈ کر لیں کہ باریک ہو جائے۔ آخر میں مکھن اور کریم بھی شامل کر لیں۔ چاہیں تو آخر میں ہی باریک کٹا ہوا دھنیا، پودینہ اور ہری مرچیں ڈال دیں۔ اچھی طرح قیمے کو مکس کر کے کچھ دیر کے لیے رکھ دیں۔ کباب بنانے سے پہلے ایک بار پھر قیمے کو مکس کریں۔ اور سیخوں پر کباب بنا کر کوئلوں پر گرل کر لیں۔
ٹماٹر، ادرک اور پیاز کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

چونکہ میرے پاس گرل کرنے کا وقت نہیں تھا۔ اس لیے فرائی ہی کرنا پڑے۔آپ سب کوئلوں پر ہی گرل کریں۔

__________________

SHAYAN
02-27-2010, 11:18 PM
Gud
T4S

!~*AdOrAbLe*~!
02-28-2010, 06:32 PM
nice1....

!«╬Ĵamil Malik╬«!
07-18-2010, 11:08 AM
Nice Thnx For Sharing

FarazAli
10-03-2010, 06:31 PM
nice sharing....

RoOZ SoOChTa HouN
11-28-2010, 12:00 PM
great ... TFS

*NRB*
03-10-2012, 06:34 PM
Nice Recipe

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.