PDA

View Full Version : دین صرف قرآن و صحیح حدیث ہی ہے۔


ROSE
02-26-2010, 06:54 PM
مشکوۃ شریف:جلد اول:حدیث نمبر 140


" حضرت ابوہریرہ راوی ہیں کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا، میری

امت جنت میں داخل ہوگی مگر وہ آدمی جس نے انکار کیا اور سر کشی کی وہ جنت میں داخل نہیں ہوگا، پھر پوچھا گیا " وہ کون آدمی ہے جس نے انکار کیا اور سر کشی کی" آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جس آدمی نے میری اطاعت و فرمانبرداری کی وہ جنت میں داخل ہوا۔ اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے انکار کیا اور سرکشی کی۔"

(صحیح البخاری )


مشکوۃ شریف:جلد اول:حدیث نمبر 138
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک خطبہ میں ارشاد فرمایا۔ بعد ازاں جاننا چاہئے کہ بے شک سب سے بہتر بات اللہ کی کتاب ہے، سب سے بہترین راستہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم) کا راستہ ہے اور سب سے بد ترین چیز وہ ہے جس کو (دین میں) نیا نکالا گیا ہو اور ہر بد عت (اپنی طرف سے دین میں پیدا کی ہوئی نئی بات) گمراہی ہے۔"
(صحیح مسلم)
مشکوۃ شریف:جلد اول:حدیث نمبر 137
" حضرت عائشہ صدیقہ راوی ہیں کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس نے ہمارے اس دین میں کوئی ایسی نئی بات نکالی جو اس میں نہیں ہے تو وہ مردود ہے۔"
(صحیح البخاری و صحیح مسلم)



فائدہ۔
مومن و مسلمان ہونے کا ملطب یہ ہے کہ اس کا اعتقاد و ایمان پختہ اور کامل ہو کہ قرآن و سنت نے جور استہ بتا دیا ہے اس پر پورے یقین کے ساتھ چلنا اور شریعت نے جو حدود قائم کر دی ہیں ان کے اندر پورے اعتقاد کے ساتھ رہنا ہی عین فلاح و سعادت سمجھے، اپنی طرف سے ایسے راستے پیدا کرنا جو سراسر منشاء شریعت کے خلاف ہوں ، یا ایسے طریقے اختیار کرنا جو قرآن و سنت کے صحیح راستے الگ ہوں نہ صرف یہ کہ ایمان و اعتقاد کی سب سے بڑی کمزوری ہے بلکہ دعوی اسلام کے برخلاف بھی ہے۔
چنانچہ اس حدیث میں ان لوگوں کو مردود قرار دیا جارہا ہے جو محض اپنی نفسانی خواہشات اور ذاتی اغراض کی بنا پر دین و شریعت میں نئے نئے طریقے رائج کرتے ہیں اور ایسی غلط باتوں کا انتساب شریعت کی طرف کرتے ہیں جن کا اسلام میں سرے سے وجود ہی نہیں ہوتا۔
مثلا کوئی آدمی اپنی عقل کے گھوڑے دوڑاتا ہے اور اپنی فہم کے مطابق اسلام میں ایسی نئی چیزیں پیدا کرتا ہے جس کا ثبوت نہ تو قرآن و سنت سے ظاہرا ہے اور نہ معنا اور نہ اس کی سند کسی اسلامی نظریہ سے مستنبط ہے تو اسے مردود قرار دیا جائے گا۔

life2
02-27-2010, 07:34 AM
jazakallah

Hamzaking
02-27-2010, 08:17 AM
jazak allah

!«╬Ĵamil Malik╬«!
04-28-2010, 07:14 PM
jazakallah

ღƬαsнι☣Rασ™
07-04-2012, 03:41 PM
Jazak allah
Jazak Allah
Thanks fOr Shar!ng

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.