Log in

View Full Version : عام جلد کي ديکھ بھال


ROSE
02-26-2010, 05:26 PM
عام جلد کي ديکھ بھال
عام جلد کو خوبصورت بنائے رکھنے کيلئے صبح وشام جلد کي صفائي کريں۔
گہرا ميک اپ نہ کريں، اس سے چہرے کي فطري چمک چھپ جائے گي۔
غسل کرنے سے پہلے چہرے پر ہلکي مالش کر ليں، جس سے جلد پر خون کا دورہ ہوگا جلد مزيد خوبصورت بنے گي۔
رات کو سوتے وقت ميک اپ ضروري اتار ديں، جس سے مطلوبہ مقدار میں آکسيجين حاصل ہوسکے۔
جلد کي پرورش اور کشش کے لئے ھفتے ميں ايک بار ابٹن ضرور لگائیں۔
پندرہ دن ميں ايک بار چہرے پر بھاپ ديں۔
متوازن غذا کا استعمال کريں۔
عام جلد کے لئے نسخے۔
دو چمچہ گيہوں کا آٹا لے کر پاني ميں گاڑھا پيسٹ تيار کرليں، اسے ھلکا سا گرم کرليں، اس ميں ايک چمچہ شہد ملا کر چہرے پر لگائيں، گيہوں ميں پائے جانے والے فائبر جلد کے مردہ خلئيوں کو صاف کر ديتا ہے، شہد جلد ميں کھچاؤ پيدا کرکے جلد ميں خون کا دورہ بڑھا ديتا ہے، يہ نسخہ باقاعدہ استعمال کرنے سے جلد تندرست اور خوبصورت بني رہتي ہے۔
دو چمچہ ميدے کو دودھ ميں ملا کر گرم کرليں، ٹھنڈا کرکے اس ميں عرق گلاب ملا کر چہرے پر لگائيں، دس پندرہ منٹ بعد چہرے کو نيم گرم پاني سے دھو ليں، ميدہ جلد ميں کنھچاؤ پيدا کرکے خون کے دورے ميں اضافہ کر ديتا ہے اور مردہ خلئيوں کو اچھي طرح سے نکالتا ہے، دودھ اچھي قسم کا کلينر ہے، عرق گلاب ميں پائے جانے والے عناص جلد کو غذائيت ديتے ھيں، اس ميں موجود وٹامن اي اينٹي آکسي ڈينٹ کا کام کرتا ہے۔
دو چمچہ لوکي کا رس ، دو چمچہ پپيتے کا گودا، ايک عدد بادام، آٹھ دس عدد انگور، ان سب کو اچھي طرح پيس کر ملا ليں، اس ميں ايک چمچہ عرق گلاب ملا کرچہرے پر لگائيں، دس پندرہ منٹ کے بعد چہرہ دھو ليں، لوکي، پپيتا ، بادام اور انگور ميں پائے جانے والے عناصر عام جلد کو غذائيت فراہم کرتي ھيں، جس سے جلد خوبصورت بني رہتي ہے۔

SHAYAN
02-27-2010, 11:10 PM
Gud
T4S

ROSE
02-28-2010, 10:46 AM
thank you so much

!«╬Ĵamil Malik╬«!
05-11-2010, 06:56 PM
very nice

SamandaR
01-17-2011, 04:47 PM
nice Thx 4 Sharing

Sana11
01-22-2011, 08:25 AM
really nice sharing i like this so thanks for your ...

Isha
01-29-2011, 07:56 AM
i like this sharing fantastic...

jinaka
02-08-2011, 08:07 AM
really good sharing

Owi
07-06-2011, 12:18 AM
Nice.....

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.