PDA

View Full Version : تقدیر کا بیان


ROSE
02-23-2010, 10:56 AM
اللہ تعالٰی نے جو کچھ عالم میں ہونے والا تھا اور جو کچھ بندے کرنے والے تھے اس کو اللہ تعالٰی نے پہلے ہی جان کر لکھ دیا کسی کی قسمت میں بھلائی لکھی اور کسی کی قسمت میں برائی لکھی اس لکھ دینے نے بندے کو مجبور نہیں کر دیا۔ کہ جو اللہ تعالٰی نے لکھ دیا وُہ بندہ کو مجبورا کرنا پڑا بلکہ بندہ جیسا کرنے والا تھا ویسا ہی اُس نے لکھ دیا۔ اسی کانام تقدیر ہے۔

مسئلہ : تقدیر کے مسئلہ میں غور و بحث منع ہے۔ بس اتنا سمجھ لینا چاہیے کہ آدمی پتھر کی طرح بالکل مجبور نہیں ہے۔ کہ اس کا ارادہ کچھ ہو ہی نہیں بلکہ اللہ تعالٰی نے آدمی کو ایک طرح کا اختیار دیا ہے کہ نیک کام چاہے کرے چاہے نہ کرے ۔ اسی اختیار کی بناء پر نیکی بدی کی نسبت بندے کی طرف ہے اپنے آپ کو بالکل مجبور یا بالکل مختار سمجھنا گمراہی ہے

life
03-21-2010, 09:01 PM
jazakAllha......

!«╬Ĵamil Malik╬«!
04-30-2010, 07:26 PM
Jazak allah

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.