Log in

View Full Version : خطبات امام حسین علیہ السلام


ROSE
02-12-2010, 04:42 PM
خطبات امام حسین علیہ السلام
رسول خدا صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی قبر کے پاس
اَلسَّلاٰمُ عَلَیْکَ یٰا رَسُوْلَ اللّٰہِ اَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ فٰاطِمَةَ فَرْخُکَ وَ ابْنُ فَرْخَتِکَ وَ سِبْطُکَ الَّذی خَلَّفْتَنی فی اُمَّتِکَ فَاشْھَدْ یٰا نَبِیَّ اللّٰہِ اَنَّھُمْ خَذَلُونی وَلَمْ یَحْفَظُونی وَ ھٰذِہِ شَکْوٰایَ اِلَیْکَ حَتّٰی اَلْقٰاکَ۔۔۔ توضیح و ترجمہ: ولید بن عتبہ کے دربار سے واپسی پر امام نے یزید کی حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد کا مصمم ارادہ کیا لیکن مدینہ میں نہیں بلکہ قومی سطح پر ایک جرأت آفرین، انقلابی اور لافانی جدوجہد کی صورت میں، البتہ تاریخ یہ بتاتی ہے کہ امام نے یہ مسلح جدوجہد شروع کرنے سے پہلے متعدد بار اپنے جد بزرگوار رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کی لیکن راز و نیاز کی وہ باتیں جو امام نے اپنے جد بزرگوار سے کیں، ہم تک نہیں پہنچ سکیں۔ تاریخ میں نقل ہونے والے دو مورد ایسے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ امام نے ان زیارتوں میں اپنے سفر کے اسباب میں بیان فرمائے ہم ان دو زیارتوں کے متن اور ان کا اردو ترجمہ پیش کرنے کے بعد ان کے عمدہ ترین نتائج کی طرف اشارہ کریں گے۔ پہلی زیارت: خوارزمی نقل ۱ کرتے ہیں کہ دربار ولید سے واپسی پر اسی رات امامں حرم رسول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں داخل ہوئے اور آنحضرت کی قبر کے پہلو میں رونق افروز ہوکر ان جملوں سے زیارت شروع کی: ﴿اَلسَّلاٰمُ عَلَیْکَ یٰا رَسُوْلَ اللّٰہِ﴾ اے رسول خدا آپ پر درود و سلام ہو میں حسین آپ کا فرنزد ہوں، آپ کی لخت جگر کا فرزند ہوں اور آپ کا وہ شائستہ ترین فرزند ہوں جسے آپ نے امت کی ہدایت و رہبری کے لئے اپنا جانشین مقرر فرمایا۔ اے پیغمبر خدا اب ان لوگوں نے مجھے کمزور کرنے کی سازش کی ہے اور میرے اس مقام کی حفاظت نہیں کی۔ یہی میری آپ سے شکایت ہے یہاں تک کہ میں آپ سے ملاقات کروں۔

life2
02-14-2010, 05:23 PM
jazakallah

!«╬Ĵamil Malik╬«!
02-17-2010, 06:45 PM
jazakallah

ღƬαsнι☣Rασ™
07-04-2012, 03:00 PM
Jazak allah
Jazak Allah
Thanks fOr Shar!ng

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.