ROSE
02-12-2010, 04:40 PM
فقھی سوالات و جوابات
زکات
زکات (16)
سوال:1 کیا جانور پالنے والا شخص اپنے پاٹنر کی اجازت کے بغیر ان کی زکات ادا کر سکتا ہے؟
جواب: اگر اس کا حصہ حد نصاب تک پہچ چکا ہو تو وہ اپنے مال سے زکات دے سکتا ہے۔
سوال:2 میری تنخواہ ایک لاکھ ایک سو چالیس تومان ہے، میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ مجھ پر زکات یا خمس کس مقدار میں واجب ہے؟ میں انہیں ادا کرنا چاہتی ہوں مگر میں یہ اس لیے جاننا چاہتی ہوں کہ میں اپنی شادی کے لیے ان پیسوں سے جہیز بھی جمع کرتی ہوں میرے علاوہ میرا جہیز جمع کرنے والا کوئی اور ہے بھی نہیں، کیا اس صورت میں مجھ پر خمس واجب ہے یا نہیں؟ اور زکات کتنی واجب ہے؟
جواب: آپ پر خمس واجب نہیں ہے لیکن اگر سال کے اخراجات اور جہیز وغیرہ کا سامان خریدنے کے بعد بھی آپ کے پاس پیسا بچ جاتا ہے تو اس کا خمس نکالنا واجب ہے۔ آپ کا خمس نوکری کی شروعات سے شروع ہوگا۔
سوال:3 سونا ڈھلا ہوا یا بغیر ڈھلا ہوا کیا وہ مالی حیثیت رکھتا ہے؟ کس صورت میں اس پر زکات واجب ہوتی ہے؟ کیا تزئین شدہ سونے پر زکات واجب ہوتی ہے؟
جواب: پہلی دونوں صورتوں میں زکات واجب نہیں ہے۔ زکات صرف اس سونے پر واجب ہوتی ہے جو سکہ کی صورت میں ہو اور اس زمانہ میں رائج ہو۔
سوال:4۱ ۔اعلانیہ طور پر گناہ کبیرہ انجام دینے والے شخص کو زکات دینے کا کیا حکم ہے؟ ۲۔ کیا انسان اپنے دیے ہوئے قرض کا حساب زکات میں کر سکتا ہے؟ ۳۔ چند لوگ ایک ایسے مال میں شریک ہوں جس پر زکات واجب ہو مگر ان میں سے صرف ایک کا حصہ نصاب کی حد تک پہچتا ہو تو اس مال کی زکات کس طرح سے حساب کی جائے گی کیا اس پر زکات واجب ہوگی؟ ۴۔ سونا، چاندی رکھنے والا اگر پورے سال بیمار رہے تو کیا اس پر زکات واجب ہوگی؟ ۵۔ اور اگر سال میں کچھ عرصہ مریض ہو تو کیا حکم ہے؟
جواب: ۱۔ احتیاط واجب کی بناء پر اسے زکات نہیں دینی چاہیے۔ ۲۔ اگر وہ زکات کا مستحق ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔ ۳۔ وہ سخص جس کا مال نصاب کی حد تک پہچ چکا ہے وہ اپنے حصے کی زکات ادا کرے گا۔ ۴۔ اس پر زکات واجب نہیں ہے۔ ۵۔ اس پر بھی زکات واجب نہیں ہے۔
سوال:5 خمس و زکات ادا نہ کرنے والے انسان کے اموال سے استفادہ کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: جایز ہے۔
سوال:6 وہ سونار جس کے پاس کافی مقدار میں سونے کے سکے ہوں، زکات کے سلسلے سے اس کا کیا فریضہ بنتا ہے؟
جواب: اس پر زکات واجب نہیں ہے مگر خمس واجب ہے۔
سوال:7 آج کل بازار میں رائج سونے کے سکے جن سے خرید و فروخت نہیں کی جاتی کیا ان پر زکات واجب ہے، واجب ہونے کی صورت میں اس کا نصاب ذکر فرمائیں؟
جواب: ان پر زکات واجب نہیں ہے۔
سوال:8 غلوں کی کس مقدار پر زکات واجب ہے اور زکات کی مقدار کیا ہوتی ہے؟
جواب: اگر غلہ آٹھ سو سیتالیس کیلو سے کم ہو تو اس پر زکات واجب نہیں ہے اور اگر اتنا یا اس زیادہ ہو اور اسے بارش یا دریا کے پانی سے سینچا گیا ہو اور اس کے لیے موٹر یا پمپ وغیرہ کا استعمال نہیں کیا گیا ہو تو اس پر ایک دہم زکات واجب ہے اور اگر موٹر و پمپ وغیرہ کے ذریعہ سینچا گیا ہو تو اس پر ایک بیستم زکات واجب ہے۔
سوال:9 کیا زینت کے لیے استعمال ہونے والے سونے پر زکات واجب ہوتی ہے؟
جواب: نہیں اس پر زکات واجب نہیں ہے۔
سوال:10 کیا مہر کے سونے اور سکوں پر زکات واجب ہوگی؟
جواب: نہیں، اس پر زکات واجب نہیں ہے۔
سوال:11 کیا آٹے پر زکات واجب ہوتی ہے؟
جواب: گیہوں پر زکات واجب ہوتی ہے اور اگر زکات واجب ہوجانے کے بعد اسے پیس لیا جائے تو اس پر زکات واجب ہے۔
سوال:12 کیا انگور کی طرح کی کشمش پر زکات واجب ہوگی؟
جواب: اگر اسے انگور کہا جاتا ہو تو اس پر زکات واجب ہے۔
سوال:13 کیا شہر والوں کے لیے مویشیوں کی جگہ گاڑیوں پر زکات واجب ہو سکتی ہے؟
جواب: گاڑیوں پر زکات واجب نہیں ہے۔
سوال:14 میرے سرپرست کے زکات ادا نہ کرنے کی صورت میں کیا مجھ پر اس کا ادا کرنا واجب ہوگا؟
جواب: اگر زکات آپ کے مال پر واجب ہے تو آپ کے لیے اس کا ادا کرنا واجب ہے۔
سوال:15 سوناروں پر زکات کس طرح سے واجب ہوگی؟
جواب: زیورات و آلات اور اس طرح کے موجودہ سکوں پر زکات واجب نہیں ہے۔
سوال:16 سکہ بہار آزادی کا شمار مسکوک سکوں میں ہوگا، جن پر زکات واجب ہوتی ہے؟ مسکوک ہونے اور زکات واجب ہونے کی صورت میں کیا اس پر خمس واجب ہوگا؟
جواب: سکہ نہار آزادی پر زکات واجب نہیں ہے۔