PDA

View Full Version : تمہیں میں نے بھُلانا ہے


! HEER
11-05-2008, 10:46 PM
تمہیں میں نے بھُلانا ہے
مجھے اچھا سا مشورہ دو
کوئی راہ دِکھلاؤ تم

بہت سے کام کرنے ہیں
بہت مصروف رہنا ہے

ابھی پھولوں کو کھِلنا ہے
ابھی یاروں سے مِلنا ہے

بہت روٹھے دلوں کو
ابھی تو سَر بھی کرنا ہے

جو اِک مکان ہے کب سے
اُسے اب گھر بھی کرنا ہے

ابھی اُن ساری راہوں کا
مجھےسامنا بھی کرنا ہے

جہاں پر ساتھ چلتے تھے
ابھی تنہا گزرنا ہے

بہت پھِرا ہوں در بد ر
ابھی تو گھر بھی جانا ہے

بہت سَمے تک ہُوں رویا
ابھی تو مُسکرانا ہے

لپٹ کے ماں کی بانہوں سے
ابھی رونا باقی ہے

بہت ہیں رتجگے کاٹے
ابھی تو سونا باقی ہے

ابھی تو خود کہ بھی خود سے
سَمے بعد مِلانا ہے

مجھے اچھا سا مشورہ دو
تمہیں میں نے بھُلانا ہے

SHAYAN
11-05-2008, 11:56 PM
Nycc

Hussain
11-06-2008, 01:35 PM
goOd

A L i
11-09-2008, 12:49 AM
bahut nice

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.