!~*AdOrAbLe*~!
01-20-2010, 10:03 AM
دعا کیوں نہیں دیتے
یہ ظلم ہے تو حشر اٹھا کیوں نہیں دیتے
اس جنس کے صحرا کو ہوا کیوں نہیں دیتے
ماحول کی چادر پر بڑی گرد جمی ہے
سوئے ہوئے انسان کو جگا کیوں نہیں دیتے
یہ نسل تو اجداد سے ناراض نہیں ہے
اس نسل کو جینے کی دعا کیوں نہیں دیتے
اک درد، کہ احساس میں رہتا ہے مسلسل
اس درد اے مسلسل کی دوا کیوں نہیں دیتے
اب حد سے بڑھی جاتی ہے حالات کی تلخی
اس زہر میں کچھ شہد ملا کیوں نہیں دیتے
کس جبر میں جیتی ہے میرے دیس کی عورت
تھوڑی ہی سہی، داد وفا کیوں نہیں دیتے
میں وقت نہیں ہوں کہ نہ پھر لوٹ کے آئوں
تم دل کے دریچوں سے صدا کیوں نہیں دیتے
ہاتھوں کو چھپائو گے بھلا جیبوں میں کب تک
تم ایسی لکیروں کو مٹا کیوں نہیں دیتے
اظہار محبت میں بڑی دیر لگا دی
اک روز مجھے آ کے بتا کیوں نہیں دیتے
یہ ظلم ہے تو حشر اٹھا کیوں نہیں دیتے
اس جنس کے صحرا کو ہوا کیوں نہیں دیتے
ماحول کی چادر پر بڑی گرد جمی ہے
سوئے ہوئے انسان کو جگا کیوں نہیں دیتے
یہ نسل تو اجداد سے ناراض نہیں ہے
اس نسل کو جینے کی دعا کیوں نہیں دیتے
اک درد، کہ احساس میں رہتا ہے مسلسل
اس درد اے مسلسل کی دوا کیوں نہیں دیتے
اب حد سے بڑھی جاتی ہے حالات کی تلخی
اس زہر میں کچھ شہد ملا کیوں نہیں دیتے
کس جبر میں جیتی ہے میرے دیس کی عورت
تھوڑی ہی سہی، داد وفا کیوں نہیں دیتے
میں وقت نہیں ہوں کہ نہ پھر لوٹ کے آئوں
تم دل کے دریچوں سے صدا کیوں نہیں دیتے
ہاتھوں کو چھپائو گے بھلا جیبوں میں کب تک
تم ایسی لکیروں کو مٹا کیوں نہیں دیتے
اظہار محبت میں بڑی دیر لگا دی
اک روز مجھے آ کے بتا کیوں نہیں دیتے