Lucky
12-23-2009, 11:46 PM
کبھی یاد آئے تو پوچھنا کبھی اپنی خلوت شام سے
کسے عشق تھا تیری ذات سے، کسے پیار تھا ترے نام سے
ذرا یاد کرو کہ وہ کون تھا، جوکبھی تجھے بھی عزیز تھا
وہ جو جی اٹھا ترے نام سے، وہ جو مر مٹا ترے نام سے
ہمیں بے رخی کا نہیں گلہ، کہ یہی وفائوں کا ہے صلہ
مگر ایسا جرم تھا کون سا، گئے ہم دعا وسلام سے
نہ کبھی وصال کی چاہ کی، نہ کبھی فراق میںآہ کی
کہ میرا طریقہ ء بندگی، ہے جدا طریقہ ء عام سے