Log in

View Full Version : nahari


$@!RA
10-16-2008, 08:32 PM
اجزاء:
بونگ کا گوشت (بڑے ٹکڑے کر لیں) ---- ایک کلو
ہڈیاں اور نلیاں ----- ایک کلو
لہسن پسا ہوا ---- دو کھانے کے چمچ
نمک ---- حسب ذائقہ
پیاز (باریک کٹی ہوئی) ---- تین عدد درمیانی
ثابت کالی مرچیں ---- دس سے بارہ عدد
لال مرچ پسی ہوئی ---- دو کھانے کے چمچ
دھنیا پسا ہوا ---- دو کھانے کے چمچ
سفید زیرہ ---- ایک کھانے کا چمچ
سونف ---- ایک کھانے کا چمچ
بڑی الائچی کے دانے ---- ایک چائے کا چمچ
سونٹھ ---- ایک چائے کا چمچ
پپلی ---- ایک چائے کا چمچ
دہی ---- ایک پیالی
میدہ یا آٹا ---- آدھی پیالی
سٹرک ایسڈ ---- آدھا چائے کا چمچ
کوکنگ آئل --- ایک پیالی




ترکیب:
دیگچی میں گوشت٬ ہڈیوں اور نلیوں کے ساتھ ایک پیاز٬ کالی مرچیں اور دس سے بارہ پیالی پانی ڈال کر چار سے چھ گھنٹوں کے لیے پکنے رکھ دیں-

سونف٬ بڑی الائچی کے دانے٬ سونٹھ اور پپلی کو باریک پیس لیں اور ایک طرف رکھ دیں-

ایک علیحدہ دیگچی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کر کے بقیہ دو پیاز گولڈن فرائی کر لیں- لہسن ڈال کر ایک سے دو منٹ ہلکا سا فرائی کریں اور پھر میدہ یا آٹا ڈال کر اچھی طرح خوشبو آنے تک بھونیں-

دہی میں نمک٬ لال مرچ٬ پسا ہوا دھنیا٬ زیرہ اور پہلے سے پیس کر رکھے ہوئے مصالحے ملا لیں اور دیگچی میں ڈال دیں- اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ نظر آنے لگے- پھر اس میں گوشت ڈال کر چار سے پانچ منٹ تک اچھی طرح بھونیں-

ہڈیوں اور نلیوں کی یخنی کو چھان کر گوشت میں ڈال دیں اور بیس سے پچیس منٹ تک پکائیں تاکہ گوشت مزید گل جائے- سٹرک ایسڈ ڈال کر تین سے چار منٹ تک پکائیں اور چولہے سے اتار لیں-

$@!RA
10-16-2008, 08:33 PM
bana na zaroor kia hua agr mene nai try ki to app log zaroor krna muje pasand nai hai jabhi ... jisko hai wo krna

FAJAAN
07-14-2009, 10:11 PM
nyce shraing

!«╬Ĵamil Malik╬«!
08-15-2010, 09:41 AM
Nice T4S

*NRB*
03-12-2012, 03:12 PM
Nice Recipe

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.