PDA

View Full Version : ٹی ٹونٹی جیت اخبارات کے صفحات پر


-|A|-
06-22-2009, 11:33 PM
ٹی ٹونٹی جیت اخبارات کے صفحات پر

http://www.bbc.co.uk/worldservice/assets/images/2009/06/22/090622084205_news_win.jpg
پاکستانی اخبارات نے کرکٹ ٹیم کی جیت کو شہ سرخیوں کا موضوع بنایا

ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جیت کو سوموار کے روز شائع ہونے والے پاکستانی اخبارات نے مرکزی خبر کے طور پر صفحۂ اول پر جگہ دی۔ روزنامہ جنگ کی سرخی ہے’ کرکٹ ٹیم نے مایوس قوم کو خوش کردیا۔‘

اخبار کے صفحہ اول پر تقریباً تمام ہی خبریں پاکستانی جیت سے متعلق ہیں جن میں جیت پر جشن، یونس خان کا بیان۔ اور صدر وزیراعظم کی جانب سے شاہد آفریدی اور یونس خان کےلئے دس دس لاکھ روپے انعام کی خبریں قابل ذکر ہیں۔

روزنامہ ایکسپریس کی سرخی ہے ’پاکستان عالمی چیمپئن بن گیا، ملک بھر میں جشن۔‘

انگریزی اخبار ڈان نے شاہد آفریدی اور کپ کے ساتھ فاتح پاکستانی ٹیم کی تصاویر صفحہ اول پر شائع کرتے ہوئے سرخی لگائی ہے’فیل گڈ گفٹ فار نیشن‘۔ انگریزی اخبار دی نیوز کی سرخی ہے’وکٹری برنگز جوائے ٹو ڈپریسڈ نیشن۔‘

اخبار دی نیشن نے بھی پاکستانی ٹیم کی کپ کے ساتھ خوشی مناتے ہوئے تصویر شائع کی ہے۔ اخبار کی سرخی ہے’ بوم بوم پاکستان ‘۔ دیگر اخبارات نے بھی پاکستانی ٹیم کی جیت کو شہ سرخیوں میں جگہ دی ہے۔

پاکستان کے تمام ٹی وی چینلز نے بھی ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی جیت پر خصوصی پروگرام پیش کیے جن میں تبصرے اور جیت کے بعد جشن کی براہ راست کوریج نمایاں تھی۔

سری لنکا کے اخبارات نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی خبر کو اپنے کھیلوں کے صفحات پر جگہ دی ہے۔ د
دی نیوز کی سرخی ہے ۔’Pakistan touches T20 World Cup

سری لنکا ٹوڈے نے سرخی لگائی ہے’پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا‘
اخبار آئی لینڈ کی سرخی ہے۔ Forgotten heroes bring victory to Pakistan
Sri Lanka falter at final hurdle

Hani
06-25-2009, 02:15 AM
thanks for sharing

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.