PDA

View Full Version : نیب نے شریف فیملی کو جائیداد کی منتقلی یا ف


Gohar Fatima
09-21-2017, 03:39 PM
Pakistan News Urdu (http://***********.com/Urdu/news/14)

نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے تینوں بچوں حسن، حسین اور مریم نواز کو جائیداد کی منتقلی یا فروخت سے روک دیا ہے۔ نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب لاہور کی طرف سے نواز شریف اور ان کے تین بچوں مریم نواز ، حسن نواز اور حسین نواز کو خطوط 18 ستمبر کو لکھے جس میں انہیں جائیداد کی منتقلی یا اس کی فروخت سے روک دیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو خط نیب آرڈیننس 99 کی سیکشن 23 کے تحت لکھا گیا، جس میں کہا گیا کہ کسی قسم کی خلاف ورزی نیب آرڈیننس کے سیکشن 23 کی ذیلی شق اے کے تحت قابل سزا عمل ہے۔ نیب نے نواز شریف کے بچوں کو بھی جائیداد کی فروخت اور منتقلی سے روکتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر جائیداد کی فروخت یا منتقلی عمل میں لائی گئی تو یہ قابل سزا جرم ہے۔ ڈی جی نیب لاہور کی منظوری سے شریف خاندان کو خطوط ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کے حوالے سے جاری کئے گئے۔

Pakistan News Urdu (http://***********.com/Urdu/news/14)

alirazaparhlo
02-08-2018, 03:17 PM
sahi bat hai

Rania
02-11-2018, 02:42 PM
Thanks for great sharing

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.