PRINCE SHAAN
04-30-2017, 11:14 PM
http://myrussianbride.org/wp-content/uploads/2015/09/ksenia.attractivebrightlady.jpg
مجھے کھو کر
مجھے کھو کر کسی کو پا رہے ہو؟
ستم اب اور __کس پر ڈھا رہے ہو؟
سنا ہے بیقراری بڑھ گئی ہے
سنا ہے اشک پیتے جا رہے ہو
سنا ہے فیصلہ دشوار ہے اب
لگا کر دل بہت پچھتا رہے ہو
سنا ہے رو کے اب کٹتی ہیں راتیں
سنا ہے ____رات بھر تنہا رہے ہو
سنا ہے چھوڑ کر جب سے گئے ہو
مری ہر بات کو _____دہرا رہے ہو
زمیں کی خاک میں مجھ کو ملا کر
فلک کا _____چاند ہوتے جا رہے ہو
ارادہ دور جانے کا ہے شائد
جو اتنے پاس میرے آ رہے ہو
اداکاری بھی کرتے ہو بلا کی
ہے کیسا حال کیا دکھلا رہے ہو
نگاہوں سے عیاں ہے درد دل کا
لبوں پہ ___مسکراہٹ لا رہے ہو
ہزاروں جس نے تم جیسے بنائے
اسے کوزہ گری سکھلا رہے ہو؟
چلو یہ شعر گردی روک بھی دو
فضا میں درد کیوں پھیلا رہے ہو
بچھڑ کے مجھ سے خوش رہتے ہو ساحل
حقیقت _____ہے یا دل بہلا رہے ہو
مجھے کھو کر
مجھے کھو کر کسی کو پا رہے ہو؟
ستم اب اور __کس پر ڈھا رہے ہو؟
سنا ہے بیقراری بڑھ گئی ہے
سنا ہے اشک پیتے جا رہے ہو
سنا ہے فیصلہ دشوار ہے اب
لگا کر دل بہت پچھتا رہے ہو
سنا ہے رو کے اب کٹتی ہیں راتیں
سنا ہے ____رات بھر تنہا رہے ہو
سنا ہے چھوڑ کر جب سے گئے ہو
مری ہر بات کو _____دہرا رہے ہو
زمیں کی خاک میں مجھ کو ملا کر
فلک کا _____چاند ہوتے جا رہے ہو
ارادہ دور جانے کا ہے شائد
جو اتنے پاس میرے آ رہے ہو
اداکاری بھی کرتے ہو بلا کی
ہے کیسا حال کیا دکھلا رہے ہو
نگاہوں سے عیاں ہے درد دل کا
لبوں پہ ___مسکراہٹ لا رہے ہو
ہزاروں جس نے تم جیسے بنائے
اسے کوزہ گری سکھلا رہے ہو؟
چلو یہ شعر گردی روک بھی دو
فضا میں درد کیوں پھیلا رہے ہو
بچھڑ کے مجھ سے خوش رہتے ہو ساحل
حقیقت _____ہے یا دل بہلا رہے ہو