nazeer1
02-23-2016, 06:03 PM
دنیا کی انوکھی خطرناک بیماریاں
آئیے آپ کو کچھ ایسی بیماریوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
Alien Hand Syndrome
دماغ کو شدید چوٹ آنے کی صورت میں یہ بیماری لاحق ہوسکتی ہے جس میں دماغ کا کنٹرول جسم کے ہاتھ پر نہیں رہتا اورایک ہاتھ اپنی مرضی سے ہی حرکت کرنے لگتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ شاید کوئی ’خلائی مخلوق ‘اسے کنٹرول کررہی ہے۔ سادہ الفاظ میں انسان اپنے ہی ایک ہاتھ پر کنٹرول کھو دیتا ہے۔
Nystagmus
اس بیماری کو ’ناچنے والی آنکھیں‘بھی کہا جاتا ہے جس میں مبتلا شخص کی آنکھیں بہت ہی تیزی سے گھومنے لگتی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ وہ ڈانس کررہی ہیں۔ اس میں آنکھوں کی حرکت اس قدر تیز بھی ہوسکتی ہے کہ دوسرے انسانوں کو یقین بھی نہیں آتا کہ کوئی ایسا بھی کرسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بیماری کی وجہ دماغ پر گہری چوٹ ہوسکتی ہے اور دماغ آنکھوں کی حرکت کو صحیح طرح کنٹرول نہیں کرپاتا اور آنکھیں حرکت کرنے لگتی ہیں۔
Walking Corpse Syndrome
اس بیماری میں مبتلا شخص اپنے آپ کو مردہ سمجھنے لگتا ہے اور کچھ کیسز میں بیمار شخص سمجھتا ہے کہ اس کے جسم کا کوئی حصہ ہی اس کے ساتھ موجود نہیں ہے۔ یہ ایک بھیانک نفسیاتی مرض ہے اور اس کا شکار لوگ نہانے سے اجتناب کرنے کے ساتھ قبرستانوں اور مردہ خانوں میں وقت گزار کر خوش ہوتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جلد از جلد وہ بھی مردہ لوگوں کے ساتھ مل جائیں۔ ایسے لوگوں کے دل میں نارمل انسانوں کے ساتھ رہنے کی خواہش بالکل ہی ختم ہوجاتی ہے۔
OligodactylyاورPolydactyly
اس بیماری میں مبتلا افراد کے ہاتھوں یا ٹانگوں کی انگلیاں پانچ سے زیادہ یا کم ہوجاتی ہیں۔
Polydactyly کی صورت میں مریض کی انگلیاں پانچ سے زیادہ ہوجاتی ہیں اور Oligodactyly میں انگلیوں کی تعداد پانچ سے کم ہوجاتی ہے۔
Stone Man Syndrome
یہ بیماری 20لاکھ افراد میں سے کسی ایک کو لگتی ہے اور اس میں مبتلا شخص کے ڈھانچے کے اندر ایک اور ڈھانچہ بن جاتا ہے اور انسان حرکت بھی نہیں کرپاتا۔ یہ ایک مورثی مرض ہے جس میں مبتلاشخص کی ہڈیوں، گوشت اور پٹھوں میں ہڈیاں نمودار ہوجاتی ہیں، اس بیماری کا علاج ابھی تک دریافت نہیں کیا گیا۔
Foreign accent syndrome
آپ نے یہ خبریں سن رکھی ہوں گی کہ حادثے کے بعد انسان ایسی زبان بولنے لگا جو اس نے پہلے کبھی نہیں بولی تھی۔ ماہرین کے مطابق یہ ایک ایسی بیماری ہے جو دماغ پر چوٹ کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے اور اس میں مبتلا افراد کوئی بیرونی زبان بولنے لگتے ہیں۔ ان کا لہجہ اس قدر اچھا ہوتا ہے کہ سننے والوں کو یقین ہی نہیں آتا۔
Tree Man Syndrome
اس بیماری میں مبتلا لوگوں کے ہاتھ اور پاﺅں ایسے ہوجاتے ہیں کہ گمان ہوتا ہے کہ کوئی درخت چلتا ہوا آرہا ہے۔ یہ بہت ہی بھیانک بیماری ہے جس میں مبتلا افراد دنیا سے مکمل طور پر کٹ کر رہ جاتے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ جلد کے کینسر کی ایک شکل ہے جس کا شکار ہونے والے افراد کے ہاتھوں اور پاﺅں کی جلد بہت زیادہ بڑھتی ہے اور ہاتھ پاﺅں درخت کی طرح لٹک جاتے ہیں۔
Werewolf Syndrome
جیسا کے نام سے ہی ظاہر ہے کہ اس بیماری میں مبتلا افراد کے جسم پر بھڑیئے کی طرح بال اگنے لگتے ہیں۔ دنیا بھر میں اب تک صرف 50افراد اس بیماری کا شکار ہوئے ہیں اور ابھی تک اس کا علاج دریافت نہیں ہوسکا۔ اس میں مبتلا افراد کے تمام جسم بشمول چہرے، ہاتھ، پاﺅں، کان، پیٹ اور ٹانگوں پر لمبے بال نکل آتے ہیں۔
Accelerated Aging Syndrome
اس بیماری میں مبتلا افراد کی عمر دیگر افراد کی نسبت تیزی سے بڑھنے لگتی ہے۔ ایک 15سال کا انسان ایسا لگتا ہے جیسے اس کی عمر 80سال سے بھی زائد ہو۔ ایسے بچوں میں آنکھیں اور ناک بہت ہی بڑا اور واضح ہوتا ہے اوران کے سر کے بال گر چکے ہوتے ہیں اور انہیں دیکھتے ہی احساس ہوتا ہے کہ شاید کوئی بہت ہی ضعیف انسان سامنے موجود ہے