nazeer1
01-08-2016, 06:03 PM
کراچی میں جناح اسپتال کے ساتھ سندھ کا بچوں کا سب سے بڑا ہاسپٹل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ nich قائم ہے جہاں بے پناہ رش ہوتا ہے۔ جاپان نے پچھلے سال جائکا jica کی مدد سے ایک ارب روپے کی لاگت سے نارتھ کراچی میں سندھ گورنمنٹ چلڈرن ھاسپٹل جو کہ ڈھائ سو بستروں پر مشتمل ہے اور سندھ کو دوسرا بڑا بچوں کا اسپتال ہے۔ جاپان نے اپ گریڈ کیا ہے تو سوچ لیجئے کہ کیا معیار ہوگا۔ اس میں اسٹیٹ آف دی آرٹ آپریشن تھیٹر، میڈیکل اینڈ سرجیکل آی سی یو، ، نرسری انکیبوبیٹرز، وینٹی لیٹرز، سرجری کی سہولیات، آرتھوپیڈک یونٹ، ایم آر آئ، ، سی ٹی اسکین،، ڈائیگناسٹک لیبارٹری، اور بچوں کی بیماریوں کے علاج کی جملہ سہولیات دستیاب ہیں۔ جاپان کی جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی jica نے یہ اسپتال تیار کیا ہے ۔ اپریل 2015 میں یہ اسپتال مکمل طور پر تیار کر کے سندھ حکومت کے حوالے کردیا گیا تھا۔ آپ یہ سن کر حیران ہونگے کی تقریبا'' سال گزرنے کے باوجود یہ ہاسپٹل ابھی تک بند ہے کیونکہ سندھ گورنمنٹ نے نہ تو اب تک اس کا افتتاح کیا ہے اور نہ ہی کوئ عملہ فراہم کیا ہے۔ ایک طرف ڈاکٹر اور دوسرے تربیت یافتہ لوگ نوکریوں کے لئے جوتیاں چٹخاتے پھر رہے ہیں تو دوسری طرف بچوں کو ناکافی علاج کی سہولیات کی وجہ سے عوام کو انتہائ مشکلات کا سامنا ہے۔ لیکن سندھ حکومت اور سائیں سرکار نہ جانے کس انتظار میں ہیں یا شاید ڈاکٹر عاصم کے چکر میں بھول گئے ہیں کہ ایک بالکل ریڈی اور اسٹینڈ بائے اسپتال ایک سال سے اپنے افتتاح کا منتظر ہے۔ اس اسپتال کے کھلنے سےnich پر کم از کم پچاس فیصد دبائو کم ہوگا اورنارتھ کراچی سے ملحقہ ضلع وسطی و شمالی کو بھی اپنے علاقے کے قریب ہی بہترین سہولیات دستیاب ہونگی۔ ادھر کراچی سرکلر ریلوے میں سندھ حکومت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے جاپان حکومت پہلے ہی اس منصوبے کو ترک کرچکی ہے ۔ اسپتال کے معاملے میں بھی سندھ حکومت کے غیر ذمادارانہ رویے سے جاپان حکومت سخت نالاں ہے۔ ایک طرف تو صوبے وفاق سے خودمختاری مانگتے ہیں لیکن اختیارات ملنے پر کار کردگی آپ کے سامنے ہے۔ دوسری طرف سائیں سرکار نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے کہ آئندہ سے سندھ کے بینکوں سے زکواة کی کٹوتی سندھ حکومت کرے گی اور یہ تمام رقم سندھ حکومت کے سندھ بینک میں جائے گی۔ اور سائیں سرکار ہی اپنی صوابدید پر اس کو خرچ کرے گی۔ اسپتال تو ترجیحی بنیاد پر فوری کھل جانا چاہئے کہ بیشک آپ بلاول سے افتتاح کروا کر سارا کریڈٹ پیپلز پارٹی کے کھاتے میں ڈال دیں لیکن خدارا اس کا فوری افتتاح کیجئے۔ اگر میرے فیس بک فرینڈز میں کوئ اخبار کے رپورٹرز اور ٹی وی چینلز سے متعلق افراد ہیں تو اس معاملے کو میْڈیا میں اٹھائیں ورنہ ایک جدید ترین اسپتال اسی طرح بند زنگ کھا جائیگا اور استعمال کے قابل نہیں رہے گا۔ اس کے بعد اچانک نئ مشینری کے لئے خریداری ہوگی جس میں کروڑوں کی کرپشن کی جائیگی۔ مجھے سخت حیرت ہے کہ سائیں سرکار کی کیا ترجیحات ہیں اور کس بات کا انتظار ہے؟
'حیران'' ہوں '' دل '' کو روؤں کہ پیٹوں '' جگر '' کو میں
'حیران'' ہوں '' دل '' کو روؤں کہ پیٹوں '' جگر '' کو میں