nazeer1
01-03-2016, 01:21 PM
جس باغ میں صبح کو جاتی ہو
جس سبزے پر تم چلتی ہو
جو شاخ تمہیں چھو جاتی ہےجو خوشبو تم کو بھاتی ہے
وہ اوس تمہارے چہرے پرجو قطرہ قطرہ گرتی ہے
وہ تتلیاں چھوڑ کے پھولوں کوجو تم سے ملنے آتی ہیں
سب کے نازک جذبوں میں میرے دل کی دھڑکن بستی ہے
تم پاس رہو یا دور رہو
نظروں کے سامنے رہتی ہو
میں تم کو تکتا رہتا ہوں
میں تم کو سوچتا رہتا ہوں
میں ایسی محبت کرتا ہوں
تم کیسی محبت کرتی ہو
ہر موقع پر ہر منظر میں
میں ساتھ تمہارے رہتا ہوں
میں چشم تصور میں اکثربس تم کو دیکھتا رہتا ہوں
بس تم کو سوچتا رہتا ہوں