PDA

View Full Version : محبت


nazeer1
01-03-2016, 01:05 PM
محبت دیکھنی ہے تو ابابیل کو دیکھ لیجیے، الله کی محبت میں ہاتھی والوں کو تباہ کر کے اپنے ہونے کا حق ادا کیا
وہ فاختہ محبت ہے اس کے انڈے محبت ہیں، جس نے الله کے 'کن' سے دشمنان محبوب صلى الله عليه و آله و صحبه وبارک وسلم کو دھوکے میں مبتلا کر دیا .. ...'وہ مکڑی محبت ہے، اسکا جالا محبت ہے، جس نے دشمنان محبوب صلى الله عليه و آله و صحبه وبارک وسلم کی ضعیف العقلی پرمنطق کا ایک اورپردہ ڈالا بھلا عشق اور نام نہاد عقل کہاں اکٹھے رہ سکتے ہیں
'وہ درد، محبت ہے جو ساری رات یارغار ابو بکر صدیق رضی الله تعالی عنھہ اپنے پاؤں پر بخوشی سہتے رہے کے کہیں ان کے محبوب صلى الله عليه و آله و صحبه وبارک وسلم کے آرام میں خلل نہ پڑے سبحان اللہ'
وہ اونٹنی قصوا محبت ہے جو فراق یارصلى الله عليه و آله و صحبه وبارک وسلم میں کھانے پینے سے بےنیاز ہو گئی اور ہجر میں اپنی جان سے گئی سبحان الله .. .
'وہ چاند محبت ہے جوایک اشارہ محبوب صلى الله عليه و آله و صحبه وبارک وسلم پر دو ٹکڑے ہو گیا .. 'کائنات،
کائنات کا ذرہ ذرہ محبت ہے کیوں کے یہ سب محبت سے بنایا گیا ہے، محبت کے لئے بنایا گیا ہے یہ سب ایک پل بھی تو محبت سے غافل نہیں، پھر جانے ہم کہاں بھٹکتے پھرتے ہیں ..
...'الله کے لئے محبت ہماری آسانی ہے دوسروں کے لئے الله کی راہ میں کی جانے والی آسانی محبت ہے، الله پاک ہمیں اپنے لئے دوسروں کے لئے آسانی کرنے کی، الله کے لئے ایک دوسرے سے محبت رکھنے کی توفیق عطا فرمائیں ..
...'الله پاک ہم سب کو دو جہاں میں آسانیاں عطا فرمائے

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.