Log in

View Full Version : D.P


nazeer1
11-18-2015, 05:09 PM
میں نے اور بہت سے لوگوں نے فرانس میں رونما ہونے والے سانحہ کے خلاف اپنی تصویر کو فرانس کے پرچم سے رنگ دیا۔
ڈی۔ پی کی اس تبدیلی کے خلاف بہت سے لوگوں نے اعتراض بھی کیا۔
میرے کچھ سوال ہیں اعتراض کرنے والوں کے لیئے۔
آپ کہتے ہیں کہ جب امریکا نے معصوم افغانیوں اور عراقیوں کو قتل کیا تو تب ہم نے ڈی۔ پی تبدیل کیوں نہیں کی۔
میرا سوال یہ ہے کہ جب معصوم افغانیوں کو طالبان قتل کررہے تھے اور داعش عراق میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیل رہی تھے اس وقت آپ نے افسوس کیوں نہیں کیا؟
آپ نے اپنی ڈی پی کو لہو رنگ کیوں نا کیا جب کوئٹہ میں ہزارہ نسل کے شیعہ کی نسل کشی ہورہی تھی؟
آپ نے ڈی پی کو اس وقت کیوں نا رنگا جب پاکستان سے شام اور عراق کی طرف جانے والے ذائرین کے قافلے کو بسوں سے اتار کر قتل کیا جارہا تھا؟
آپ کی ڈی پی کا رنگ اس وقت لال کیوں نا ہوا جب پاکستان کی مساجد میں خودکش حملے ہورہے تھے؟
آپ کی ڈی پی تب بھی نہیں بدلی جب سعودی عرب نے یمن پہ حملہ کیا؟
جب طالبان آپ کے نہتے شہریوں کو مار کر کہتے ہیں کہ کیونکہ پاکستانی حکومت امریکا کا ساتھ دے رہی ہے اس لیئے ہم نے یہ حملہ کیا تو آپ اس عمل کو غلط کہتے ہو
لیکن جب داعش فرانس کے نہتے شہریوں کو قتل کرکے کہتی ہے کہ فرانس کی حکومت نے چارلی ھیبڈو کے حق میں ریلی نکالی تھی تو اس لیئے ہم نے یہ حملہ کیا تو آپ کہتے ہو کہ اچھا ہوا۔
آپ پڑوسیوں کے غم میں شریک نہیں ہوتے اور ان سے یہ امید بھی رکھتے ہو کہ وہ آپ کے ابا کی وفات پہ ماتم کریں۔
آپ کو اپنے مردے اب یاد آرہے ہیں، اب ان کا سوگ منا رہے ہو جب ان کی ہڈیاں تک گل گئیں۔
آپ ہر اس مسلمان کی موت کا غم مناتے ہو جو غیر مسلموں کے ہاتھوں قتل ہوئے لیکن ان مسلمانوں کا سوگ نہیں مناتے جو مسلمانوں کے ہاتھوں قتل ہوئے۔
پوری دنیا کے مسلمان چھوڑو، کیا صرف پاکستان کے مسلمان اس ایک نکتے پہ متفق ہیں کہ طالبان دھشتگرد ہیں۔؟!!
کیا تم لوگ بھول گئے ہو کہ تمہارا اور ہمارا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محسنِ انسانیت ہیں ناکہ محسنِ مسلم ہیں۔
Nazeer ahmed Hamaiti's photo.

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.