PDA

View Full Version : earth quick


nazeer1
11-01-2015, 11:24 AM
دنیا میں زیاده تر هلاکت خیز زلزلے 26 تاریخ یا ایسی تاریخ کو آئے جسکا مجموعہ 8 هو تا هے 8 نمبر علم نجوم کے مطابق سیاره زحل سے منسوب هے اور زحل برج جدی کا حاکم سیارہ ہے یہ زلزلہ پاکستان کے علاوہ افغانستان، بھارت اور ان میں ممالک میں محسوس کیا گیا جن کا تعلق برج جدی سے ہے.
پاکستان میں ہلکے اور دومیانی درجے کے زلزلے یوں تو آتے رہتے ہیں شدید نوعیت کے زلزے جن میں بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان ہو ان میں ۸ اکتوبر ۲۰۰۵ کا کے پی کے اور اسکے ارد گرد اسلام آباد تک جس نے تباہی مچا دی اس سے تقریبا" ۸۰۰۰۰ افراد لقمہ اجل بن گئے اور بے شمار عمارتیں زمین بوس ہوئیں جس سے بھاری مالی نقصان ہوا موجودہ زلزلہ گزشتہ زلزلے کے دس سال بعد آیا ہے اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر ۷.۵ تھی اور اس کی ۸.۱ ہے ایک شدید نوعیت کا زلزلہ مئی ۱۹۳۵ میں کوئٹہ میں آیا تھا اس سے پورا شہر تباہ ہوگیا تھا اور تقریبا"۴۰۰۰۰ افراد ہلاک ہوۓ تھے جو اس وقت کے شہر کی آبادی کے تقریبا" ۸۵٪ افراد تھے.
ابھی حال ہی میں ۲۰ اکتوبر صبح ۱۰ بجے کے بعد کراچی میں ہلکی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کا مرکز صوبہ سندھ کے شہر بدین کو بتایا گیا اور محمکہ موسمیات کے مطابق اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر ۳.۵ بتائی گئی میڈیا نے اس کا ذکر سرسری طور پر کیا اور کوئی اہمیت نہ دی اور نہ ہی صاحبان اختیار نے اس کو لفٹ کرائی اگر اس کو سنجیدہ لیا جاتا اور پاکستان بھر میں ہائی الرٹ کر دیا جاتا اور کچھ پاکستان کے سائنسدانوں کو کام پر لگایا جاتا تو بہت ممکن تھا کہ ۲۰ اکتوبر سے ۲۶ اکتوبر تک ۶ دن کاوقفہ جو قدرت نے ہمیں دیا تھا اس دوران تدابیر کرکے کسی حد تک جانی نقصان کو کم کیا جا سکتا تھا جبکہ ہمارے ملک میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ادارے بھی ہیں جن میں اعلی' تعلیم یافتہ گریڈ ۲۲ تک کے افسران ہیں جو وقوعہ ہونے کے بعد ٹی وی پر زلزلوں سے متعلق ماہرانہ گفتگو کرتے نظر آتے ہیں.

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.