PDA

View Full Version : seculer izmam


nazeer1
11-01-2015, 10:49 AM
برصغیر میں جنگی جنوں کو ھوا دیتا ہوا پاکستانی رجعت پرست اردو میڈیا جب یہ کہتا پھرتا ھے کہ
"سکیولر ازم کی دھجیاں اڑا دی گئیں "
"سیکیولرازم کا بھانڈا پھوٹ گیا "
"سیکیولرازم کے پول کھل گئے "وغیرہ اس سے ایک سوال تو میرے ذھن میں یہ ابھرتا ھے کہ اردو چیئنل جو سیکیولرزم کے سبجیکٹ کو چالیس منٹ افورڈ نھیں کر سکتے .. جو زلزلہ کے حوالے سے بھی کسی ملا کی رائے لینا ضروری سمجھتے ھیں اس کا سیکیولرزم میں کیا جاتا ھے؟ چاھے وہ سیکیولرزم امریکا کا ھو. کسی مسلم ملک کا ھو یا مودی کے بھارت کا. ....
اور اس کا دوسرا مطلب یہ ھے کہ پاکستانی میڈیا بھارت میں بھی ایسا سیکیولر نظام چاھتا ھے جو حقیقی ھو. مطلب یہ کہ وہ بلاواسطہ بھارت میں ایسے " حقیقی " سیکیولرزم کا خواھشمند ھے جس کی دھجیاں نہ اڑ سکیں ـ بھانڈا بھی نہ پھوٹے ـ پول بھی نہ کھلیں وغیرہ .... تو اس طرح جو چیز یا نظام دوسرے ملک کے لیئے یہ میڈیا چاھتا ھے تو اپنے ملک کے لیئے کیوں نھیں ...؟ یھاں سیکیولرزم ٹھرا کفر کا نظام اور پڑوس میں وہ چاھیئے ـ%100 خالص .
خیر اس صورت حال میں بھی نام نھاد اوریا مقبولی و انصار عباسی زدہ اردو میڈیا کو چاھئے کہ کم سے کم دیو بند کے ھندستانی علماء حضرات کا سیکیولرزم کے حوالے سے بھی نقطہ نظر معلوم کرے ... اور پیش کرے.
ھمیں دشمنوں سے بھی سیکھنا چاھئیے ...
اور یہ بھی یاد رکھنا چاھئے کہ جنگ میں پہلے میڈیا کودتا ھے ... چاھئے میڈیا کہاں کا بھی ھو. ـ لیکن دونوں فریقین کو میڈیا جنگ میں دھکیل کر یقین دلاتا ھے کہ جیت آپ کی ھوگی ...
لیکن جنگ میں جیت سے پہلے یہ سوچنا چاھئے کہ جنگ کے بعد بچتا کیا ھے

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.