Fahim-S
10-30-2015, 03:27 AM
یہ نہایت ہی حیرانی کی بات ہے کہ مذہبِ اسلام کی ابتداء غارِ حرا میں ہوئی کہ جب رسول پاک کے سینہ میں خُدا نے اقراء کا سبق دیاجس کا معنی ہے پڑھنا۔ سچّائی یہ ہے کہ اسلام کی بنیاد علم کی شکل میں پڑی اور آج ہم لوگ علم کے میدان میں دوسروں کے مقابلہ کتنے پیچھے ہیں کیونکہ طالبان جہالت کے حامی تعلیم مذہب ، انسان اور معیشت کے دشمن ہیں۔ وہ قوم و ملک کیا ترقی کر سکتا ہے جس میں والدین بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے خطرہ مول لینے پر مجبورہوں اور بچے خوف کے سائے میں تعلیم حاصل کر رہے کیونکہ دہشت گرد کسی بھی وقت سکول پر حملہ کرسکتے ہیں۔