PDA

View Full Version : گلے کے مرض سے کیسے بچا جائے


PRINCE SHAAN
09-12-2015, 08:21 AM
http://static.filmannex.com/users/galleries/294820/bigstockphoto_Little_Girl_With_The_Flu_4246442_fa_ rszd.jpg

کڑاکے کی سردی میں اگر احتیاط نہ برتی جائے تو گلے سے جڑی کئی پریشانیاں کھڑی ہو سکتی ہے۔ لیکن اگر درج ذیل نسخہ پر عمل کیا جائے تو پوری سردیاں گلے کےامراض سے خود کا محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ سب سے پہلے تو سرد ہوا سے بچاو¿ کیا جائے ۔ درجہ حرارت میں کمی ہوتے ہی ہم اکثر پورے جسم کو ٹھنڈسے بچانے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں لیکن گلے کے بارے میں کم ہی سوچتے ہیں۔
ریسرچ میں پتہ چلا ہے کہ ٹھنڈ میں 40سے 50فیصد تک ہیٹ لوس گلے کے ذریعہ ہی ہوتا ہے جب بھی گرم سے ٹھنڈے موسم میں (مثلاً کا ر سے باہر) یا ٹھنڈے سے گرم (باہر سے گھر یا آفس) میں جائیں تو گلے کوشال یا سکارف سے لپیٹ لیں۔
جھوٹا کھانے سے بچیں: کسی دوسرے کا استعمال کیا گیا گلاس ’ کپ یا بوتل کو استعمال نہ کریں۔ ایسا کرنے سے انفیکشن پھیل سکتا ہے۔ ایسا ہی کھانے کے برتن اور رومال کے باہمی ستعمال سے بھی ہو سکتا ہے۔
ٹوتھ برش کو صاف رکھیں۔ ہم جان ہی نہیں پاتے کہ انفیکشن کی سب سے بڑی وجہ وہ ٹوتھ برش بھی ہو سکتا ہے جس پر ہم دھیان بھی نہیں دیتے۔ رات بھر کھلے میں رکھے ٹوتھ برش پر بیکٹیریا پیدا ہونے سے گلے کو خراب کر سکتے ہیں۔ بہتر ہوگا کہ دانت صاف کرنے سے پہلے ٹوتھ برش کو گرم لیموں پانی میں دس منٹ تک ڈبو کر رکھ دیں۔
نمک کے غرارے کریں: ہر رات سونے سے پہلے گنگنے پانی میں نمک ڈال کر روز غرارے کریں۔ ایک گلاس پانی میں ایک چٹکی نمک ڈال کر روز غرارے کرنے سے سردی کے موسم میں زکام بخار سے بچ سکتے ہیں۔ یہ ایک ا سٹیک نسخہ ہے جوگلا خراب ہو جانے پر بھی کافی موثر ثابت ہوتا ہے۔
شہد اور ادرک کو ملا کر باقاعدگی سے استعمال کریں کیونکہ گلے کو خراش رکھنے کے لئے ادرک اور شہد کافی کام کے ہیں۔
صبح برش کرنے کے بعد ایک ادرک کے ٹکڑے کو کچل کر رس (4سے 5بوندیں) نکالیں اور اس میں اتنا شہد ملائیں۔ ایک چمچ میں دونوں کو ملا لیں۔ سردیوں میں روز ایسا کرنے سے گلا پورے سردیوں کے موسم میں فٹ رہے گا۔

Salwa
09-12-2015, 08:33 AM
Nice....

Princess Urwa
09-13-2015, 08:18 AM
Nice sharing

cute fairy
09-13-2015, 05:08 PM
thanks for sharing

Rania
10-10-2015, 01:00 PM
بہت پیاری اور عمدہ پوسٹ کے لیے شکریہ
آپ کی مزید اچھی اچھی پوسٹس کا انتظار رہے گا

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.