PDA

View Full Version : Install Programs Ko in Ki Tamam Settings K Sath Backup Karein


(‘“*JiĢäR*”’)
08-27-2015, 10:02 AM
انسٹال پروگرامز کو ان کی تمام تر سیٹنگز کے ساتھ بیک اپ کریں

http://www.computingpk.com/wp-content/uploads/cloneapp-backup-590x388.jpg

کمپیوٹر کو اس کی اصل کارکردگی پر واپس لانے کا علاج ’’ونڈوز ری انسٹالیشن‘‘ سے بڑھ کر کوئی نہیں۔ لیکن ونڈوز کی ری انسٹالیشن سے اتنا ڈر نہیں لگتا جتنا اپنی ضرورت کے تمام پروگرامز کی انسٹالیشن سے لگتا ہے۔ اصل مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ ہم اپنے انسٹال پروگرامز کو اپنی ضرورت کے تحت سیٹ کر کے رکھتے ہیں۔ انھیں دوبارہ انسٹال کرنا اور ویسی ہی سیٹنگز دوبارہ انجام دینا کافی جان جوکھوں کا کام ہوتا ہے۔

کسی پروگرام کو اس کی تمام تر سیٹنگز کے ساتھ بیک اپ کرنے کے لیے ’’کلون ایپ‘‘ پروگرام پیش کیا گیا ہے۔ کلون ایپ کسی بھی انسٹال پروگرام کو اس کے پروفائل فولڈر، رجسٹری کنفگریشن اور ونڈوز پروگرام کے ساتھ بیک اپ کر دیتا ہے۔ یہ جن پروگرامز کو سپورٹ کرتا ہے اس کی لسٹ اس میں موجود ہے، تاہم کسی دوسرے پروگرام کو جو لسٹ میں موجود نہ ہو کو ’’کسٹم‘‘ کے آپشن سے شامل کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اس میں ایسی سہولت موجود نہیں کہ آپ کے کمپیوٹر میں انسٹال شدہ پروگرامز کو دکھائے۔

فرض کریں آپ ایک پروگرام کو اس کی تمام تر سیٹنگز کے ساتھ کسی دوسرے پی سی پر بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس سافٹ ویئر کے ذریعے اس کا بیک اپ لیں اور پھر یہ سافٹ ویئر دوسرے کمپیوٹر پر انسٹال کر کے اس بیک اپ کو ری اسٹور کر لیں، وہاں بھی یہ پروگرام بالکل ویسی ہی سیٹنگز کے ساتھ سامنے آجائے گا۔

اس کے ذریعے کسی بھی پروگرام کو بیک اپ کرنے کے سے پہلے ’’آپشنز‘‘ کا مینو ضرور ملاحظہ کر لیں۔ اس کے علاوہ اس کے بارے میں مزید تفصیلات بھی ضرور پڑھیں۔

ڈاؤن لوڈ کریں (http://www.mirinsoft.com/index.php/blog/243-new-project-cloneapp-on-the-run)

iamridaali15
08-27-2015, 10:37 AM
Wow Great app main abe download kar ka use karti haon

Princess Urwa
08-27-2015, 04:31 PM
nice sharing

PRINCE SHAAN
08-28-2015, 07:35 PM
Thanks for nice sharing...................

dur-e-shawar
08-28-2015, 08:16 PM
Thankssss for postingggg

AisH HuNnY
08-29-2015, 08:41 AM
Niceee

pakeeza
09-03-2015, 07:54 PM
:0006:greaaaaaaaaaaaat

(‘“*JiĢäR*”’)
09-04-2015, 09:21 AM
Thanks

ziakhan
10-15-2016, 05:57 PM
very nice app

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.