PDA

View Full Version : رب پہ چھوڑ دیتے ہیں۔۔۔۔


Great_GambLer
08-08-2015, 02:09 PM
آج ایسا کرتے ہیں
بڑے سادہ لفظوں میں
وجہِ زندگی کہہ کے
وصل کی ضرورت پر
پھر سے زور دیتے ہیں
آج ایسا کرتے ہیں ذکر وہ ہی کرتے ہیں
نام اور دیتے ہیں
ضبط کے کناروں سے ، درد آن لپٹا ہے
ٹوٹتے کنارے اب درد اور دیتے ہیں...
آج ایسا کرتے ہیں درد سے الجھتے ہیں
ضبط چھوڑ دیتے ہیں
تار تار دامن کو خار خار راہوں میں
رنجشیں بھلا کے ہم
آ کے جوڑ دیتے ہیں
آج ایسا کرتے ہیں
خود نہیں پلٹتے ہیں
راہ موڑ دیتے ہیں
سبز سبز موسم میں
لال لال آنکھوں کے خواب کی رگوں سے ہم
خوں نچوڑ دیتے ہیں
آج ایسا کرتے ہیں یہ بھی کر گزرتے ہیں
خواب توڑ دیتے ہیں
آؤ کہیں اب دُعاؤں کو
ماتمی رداؤں میں
پھر سے کر کے الوداع
موقع اور دیتے ہیں

آج ایسا کرترے ہیں
دریا میں اُترتے ہیں
رب پہ چھوڑ دیتے ہیں۔۔۔۔

Rania
08-08-2015, 02:35 PM
Very nice sharing

AisH HuNnY
08-08-2015, 05:01 PM
Nice Thread :)

MASOOM GIRL
08-10-2015, 11:10 AM
Nice....

(‘“*JiĢäR*”’)
08-11-2015, 02:29 PM
Very nIce

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.