PDA

View Full Version : Kya Computer Kisi Web Site Par Jane Sy Virus Sy Mutasir Ho Skta Hai ?


(‘“*JiĢäR*”’)
07-01-2015, 11:29 AM
کیا کمپیوٹر کسی ویب سائٹ پر جانے سے وائرس سے متاثر ہوسکتا ہے؟

http://www.computingpk.com/wp-content/uploads/can-visiting-a-website-infect-your-pc-590x369.png

یہ سوال گزشتہ ماہ ہم سے ایک قاری نے پوچھا تھا کہ کیا ویب براؤزر میں کسی ویب سائٹ کو کھولنے سے کمپیوٹر وائرس سے متاثرہ ہوسکتا ہے؟

اس سوال کا جواب ہے، جی ہاں۔ ویب سائٹس کے ذریعے وائرس پھیلانے کا طریقہ کار بہت کامیاب ہے۔ اس لئے ہیکرز اسے بڑے پیمانے پر استعمال کرتے ہیں۔ ویب سائٹ سے وائرس پھیلانے کے لئے کئی طریقے استعمال کئے جاتے ہیں۔ مثلاً کئی لوگ کریک سافٹ ویئر استعمال کرنے کے شیدائی ہوتے ہیں اور ہر سافٹ ویئر کا کریک ورژن اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن ہر سافٹ ویئر کا کریک ورژن یا
Keygen
نہیں ملتا۔ اس لئے وائرس پھیلانے والی ویب سائٹس ایسے کریک ورژن ڈاؤن لوڈ نگ کے لئے پیش کرتی ہیں جو کہ کہیں اور نہیں مل سکتے۔ لیکن درحقیقت یہ کریک ورژن وائرس ہوتے ہیں۔ ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ہیکر ویب براؤزر میں پائی جانے والی خامیوں کا فائدہ اٹھا تے ہیں۔ جب خرابی رکھنے والے ویب براؤزر سے وائرس پھیلانے والی ویب سائٹ ملاحظہ کی جاتی ہے تو ویب سائٹ پر موجود ہیکر کا کوڈ براؤزر کی خامی کو استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹر میں وائرس ڈاؤن لوڈ کردیتا ہے۔ بدقسمتی سے ویب براؤزر خامیوں سے پاک نہیں ہیں اور نہ ہی مستقبل میں ایسی کوئی امید رکھنی چاہئے۔ لہٰذا کسی بھی عجیب و غریب ویب سائٹ کو ملاحظہ کرنے سے گریز کریں۔ ان میں خاص طورپر اخلاق باختہ ویب سائٹس ہیں جنہیں وائرس پھیلانے کے لئے بطور ہتھیار استعمال کیا جاتا ہے

Masoom pari
07-04-2015, 12:24 PM
Very info Sharing Thnx For Sharing

Princess Urwa
07-04-2015, 09:36 PM
nice sharing

(‘“*JiĢäR*”’)
07-06-2015, 11:49 AM
Thanks

PRINCE SHAAN
07-30-2015, 04:04 PM
:bu:
اچھی شیئرنگ کے لئے شکریہ

(‘“*JiĢäR*”’)
08-03-2015, 11:44 AM
Thanks

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.