(‘“*JiĢäR*”’)
05-09-2015, 11:45 AM
تمام سوشل نیٹ ورکس پر موجود اپنا ڈیٹا پی سی پر بیک اپ کریں
http://www.computingpk.com/wp-content/uploads/socialsafe-start-gallery.png
پی سی پر کوئی ای میل کلائنٹ انسٹال کر لینے سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ اس میں ڈاؤن لوڈ کی گئی تمام ای میلز اور ان میں موجود فائلز آپ کے کمپیوٹر پر محفوظ ہو جاتی ہیں۔ سوشل نیٹ ورکس جیسے کہ فیس بک ، ٹوئٹر اور انسٹا گرام وغیرہ کے لیے ’’سوشل سیف‘‘ پروگرام اسی مقصد کے لیے موجود ہے۔ اس سافٹ ویئر میں آپ اپنے اکاؤنٹس شامل کر کے نہ صرف یہ کہ تمام اکاؤنٹس کو ایک ہی جگہ دیکھ سکتے ہیں بلکہ اپنا ڈیٹا بھی پی سی پر بیک اپ کر سکتے ہیں۔
فرض کریں آپ نے کہیں کوئی اچھی پوسٹ دیکھی تھی، اب دوبارہ اسے تلاش کرنا چاہیں تو یہ کتنا مشکل ہو گا؟ اگر آپ کے پاس سوشل سیف انسٹال ہے تو آپ کے تمام سوشل اکاؤنٹس ایک ہی جگہ آپ کے سامنے تاریخ وار ترتیب سے موجود ہیں۔ صرف ایک دفعہ سرچ کرنے سے اپنی مطلوبہ پوسٹ چاہے وہ کسی بھی پلیٹ فارم پر ہو، تلاش کی جا سکتی ہے۔
اس کے علاوہ ہم سوشل نیٹ ورکس پر تصاویر اور وڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔ اکثر لوگ تو تصاویر فیس بک یا انسٹاگرام پر اپ لوڈ کر دیتے ہیں اور اپنے پاس بیک اپ نہیں رکھتے۔ سوشل سیف کی مدد سے آپ اپنے تمام اکاؤنٹس میں موجود تصاویر اور وڈیوز سمیت تمام ڈیٹا کو اپنے پی سی پر بیک اپ کر سکتے ہیں۔
http://www.computingpk.com/wp-content/uploads/socialsafe-features-full-view.jpg
سوشل سیف بالکل محفوظ پروگرام ہے، آپ کے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ یا ڈیٹا بالکل چوری نہیں کیا جاتا۔ یہ آپ کے تمام اکاؤنٹس کا ڈیٹا اپنے سرور کی بجائے براہِ راست آپ کے پی سی پر ڈاؤن لوڈ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کی حفاظت کے لیے اس پروگرام پر بھی پاس ورڈ لگانے کی سہولت موجود ہوتی ہے تاکہ کوئی دوسرا اس تک رسائی نہ حاصل کر سکے۔
سوشل سیف کے مفت دستیاب ورژن میں صرف چار اکاؤنٹس شامل کیے جا سکتے ہیں جو یقیناً کوئی بڑی قید نہیں۔ البتہ اس کے قیمتاً دستیاب ورژن میں بیس اکاؤنٹس شامل کرنے کی اجازت ہوتی ہے، اس کے علاوہ اس کمرشل ورژن سے مختلف پوسٹس کی پی ڈی ایف فائلز بھی بنائی جا سکتی ہیں۔ مفت ورژن میں بھی پہلے مہینے یعنی تیس دن تک آپ کو کمرشل ورژن کے تمام فیچرز بھی دیے جاتے ہیں۔
www.socialsafe.net (http://www.socialsafe.net/)