Rania
05-05-2015, 11:02 AM
ایمان ایسا نور ہے جس کی روشنی دل میں پھوٹتی ہے مگر اُس کی کرنیں سارے جسم کو روشن کر دیتی ہیں۔ جسے یہ نور نصیب ہو جاتا ہے وہ دنیا میں بھی اُجالے میں رہتا ہے اور روزِ قیامت بھی اُس کی روشنی میں راہ پاکر جنت میں داخل ہو جائے گا۔با لفاظ دیگر جب کسی کے دل میں ایمان راسخ ہوجاتا ہے تو اُس کی پوری زندگی میں عملِ صالح کی بہار آجاتی ہے۔عبادات سے لے کر معاملات تک ، اخلاقیات سے لے کر معیشت و تجارت اور سیاسیات تک اُس کا ہر کام نیکی و تقویٰ کا مظہر بن جاتا ہے اور یہی وہ چیز ہے جو کسی بھی انسان کے لیے نت میں داخلے کا ذریعہ ہے اور حصول ِ جنت ہی ہر مومن کا مقصد ِ حیات ہے۔
یہ بات تو متفقہ ہے کہ ایمان کے بغیر جنت میں داخلہ ممکن نہیں لیکن ایمان کا مفہوم و حقیقت کیا ہے؟ایمان کا عمل سے کیا تعلق ہے؟ایمان میں کمی بیشی ہوتی ہے یا نہیں ؟ایمان اور اسلام میں فرق کیا ہے؟کتاب و سنت میں کن صفات کے حامل افرادکو ایما ن والے شمار کیا ہے؟ایمان کے ارکان کیا ہیں؟کون کون سے کام انسان کو دائرہ ِاسلام سے خارج کر کے حُدود ِ کفر میں داخل کر دیتے ہیں ؟یہ تمام ایسے سوالات ہیں جن کے تفصیلی جوابات کا ہر ایمان کے دعویدار کو علم ہونا چاہیے تاکہ وہ خود پرکھ سکے کہ آیا وہ محض ایماندار ہونے کا دعویٰ ہی کر رہا ہے یا ایمان میں سچا بھی ہے