PDA

View Full Version : پاکستان ہماری جان


Rania
04-30-2015, 04:25 PM
مانتے ہیں جی یہ پاکستان نا ہماری جان ہے ، بچے سے لے کر بوڑھے تک ہر بندہ سینے پہ ہاتھ
مار کر کہتا ہے جی پاکستان ہماری جان ہمارا گھر بلابلابلا بلا بلا...
مگر اک بات کی سمجھ نہیں آتی مجھے اپنے گھروں کی حفاظت بھی تو کرنی ہوتی ہے، اپنےگھروں کا خیال بھی تو رکھنا ہوتا ہے ، یہ کیسا گھر ہی جسے دن رات ہم گندہ کرنے میں﷽ لگے ہیں ، میں تو جب بھی صبح صبح باہر نکلوں ہر شخص اپنے گھروں کی صفائی کرنے میں مصروف ہوتا ہے اور سارا گند اپنی اس ماتا دھرتی کی گود میں پھینک دیتا ہے ،
بسوں میں بیٹھو تو اک عجیب منظر سامنے ہوتا ہے ، اتنی خوبصورت بس کا حلیہ میرے پیارے پاکستانیو نے ایسا بنا رکھا ہوتا ہے کہ الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے ،
حکومت نئی سڑک بنا دے تو اس کا دس دن میں حشر ہم وہ کر دیتے کہ دیکھنے کے لائق نہ رہے ،
یا کس منہ سے ہم خود کو پاکستانی کہنے کے قابل سمجھتے ہیں مجھے نہیں لگتا ہمارے دلوں میں وطنِ عزیز کے لیے کوئی محبت ہے ،
ہم سے نعرے جتنے مرضی لگوا لیے جائیں مگر کام ہم سے اک بھی نہ لیا جایے
جس کا جہاں تک ہاتھ جاتا وہ اس ملک کو لوٹ رہا ، پولیس والا ہو ، فوجی ہو ، دکان دار ہو ہر شخص کے دل میں بےایمانی گھر کر چکی ، اور جب خدا کا عذاب آتا ہے اس سب کے بدلے تو اپنے گریبانوں میں جھانکنے کی بجائے دوسروں پر بات کرنے کے تو ہم ماہر ہو چکے
ہم لوگ شاید ہی کبھی ترقی کر سکیں ، جب تک ہم خؤد کے گناہ کو تسلیم نہیں کریں گے خود کو سیدھی راہ پر نہیں چلائیں گے حالات نہیں بدلنے والے ، اور ایسا ممکن ہے نہیں ہم خؤد کو غلط کہنا گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں
پاکستان ہماری جان کہنے سے بہتر ہے پاکستان کو اپنی جان بنایا جائے اپنے گھر سے بڑھ کر اس اصل گھر کی حفاظت کی جائے
اللہ ہمارے اس ملک کو ترقی دے ، کبھی زوال نہ آنے دے اور پاکستانیو کو تھوڑی سی محب الوطنی بھی دے
امین

(‘“*JiĢäR*”’)
05-05-2015, 10:24 AM
Very Nice...!

Flawl3ss
07-23-2015, 05:18 AM
Yes we can pray ....peoples living aboard like me cannot imagine the problems our country is facing.. i born in ksa and only spent my graduation period in pakistan but i can say it was the golden time of my life ..I respect and love my country from the bottom of my heart May ALLAH bless pakistan ..

PRINCE SHAAN
08-12-2015, 08:49 AM
http://oi61.tinypic.com/28qyhxi.jpg

Rania
08-22-2015, 08:15 AM
Buhat shukria

life
08-01-2017, 10:21 PM
Nice sharing

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.